Daily Ausaf:
2025-11-03@17:04:21 GMT

چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہوگی۔

پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے اس کے بعد تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔

یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔

ٹیم میں عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم میں 5 بیٹرز، تین آل راؤنڈرز، 2 وکٹ کیپر بیٹرز، ایک اسپنر اور 4 فاسٹ باؤلرز کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، عثمان خان (وکٹ کیپر)، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی

واضح رہے کہ فخر زمان نے 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف سنچری اسکور کی تھی، وہ جون 2024 سے بیماری اور انجری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے، انہوں نے آخری ٹی 20 انٹرنیشنل آئرلینڈ کے خلاف جون 2024، تاہم آخری ون ڈے انٹرنیشنل نومبر 2023 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

فخر زمان نے دسمبر میں چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 کے دوران عمدہ پرفارمنس دی اور 132 سے زیادہ کے متاثر کن اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 303 رنز کے ساتھ تیسرے سب سے زیادہ رنز بنائے تھے۔

فہیم اشرف نے اپنا 34 واں اورآخری ون ڈے انٹرنیشنل ستمبر 2023 میں کھیلا تھا، جبکہ خوشدل شاہ نے آخری بار اگست 2022 میں ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر 2024 کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا تھا۔

چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔

افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔
مزیدپڑھیں:حریم سہیل نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹرافی 2025 کے خوشدل شاہ فہیم اشرف کا اعلان

پڑھیں:

سعودی عرب میں کینسر کی روک تھام سے متعلق نئی مہم کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک ) سعودی عرب میں شہزادی ریما بنت بندر السعود نے کینسر کی روک تھام اور اس کی بروقت تشخیص سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے ایک نئی مہم کا اعلان کردیا، جو باقاعدہ طبی معائنے، اسکریننگ اور صحت مند طرزِ زندگی کے ذریعے ممکن ہے۔ امریکا میں تعینات سعودی سفیر شہزادی ریما نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے رواں برس 8 دسمبر کو لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنی کہانیاں سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ انہوں نے یہ اعلان آٹھویں سالانہ گلوبل ہیلتھ ایگزیبیشن کے دوران کیا ۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کی 12 رکنی سیاسی کونسل کا اعلان
  • پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کا آغاز، 44 ممالک کے وفود اور 178 اداروں کی شرکت
  • فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں
  • آئی بی اےسکھر ، ایم ڈی کیٹ 2025 ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • ابوظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری
  • سعودی عرب میں کینسر کی روک تھام سے متعلق نئی مہم کا اعلان