شہید محمد ضیف نے اسرائیل کو شکست کا مزہ چکھایا، حزب الله
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اپنے ایک جاری میں حزب الله کا کہنا تھا کہ دشمن کی خواہش کے باوجود طوفان الاقصیٰ میں شہید ہونے والے کمانڈر اور دیگر شہداء کا خون فتح، جنگ بندی کے قیام اور اسیروں کی بڑی تعداد میں رہائی کے منظر میں بدل گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں ان غیور کمانڈروں پر فخر ہے جو اپنی عمر کے آخری حصے تک میدانِ جہاد و مقاومت میں موجود رہے اور اُن کے پاس جو کچھ تھا انہوں نے اپنی ملت کے دفاع و آزادی کے حصول کے راستے میں خرچ کر دیا۔ حزب الله نے کہا کہ "محمد ضیف" نے اپنی عمر اسرائیلی دشمن سے مقابلے میں صرف کر دی۔ اس عظیم شہید نے صیہونی دشمن کو شکست کا مزہ چکھایا۔ آپریشن طوفان الاقصیٰ اسی عظیم شخصیت کا بے مثال کارنامہ تھا جس کے نتیجے میں ہمارے بہت سے بھائیوں کو صیہونی زندانوں سے رہائی نصیب ہوئی۔ لبنان کی مقاومت اسلامی نے مزید کہا کہ دشمن کی خواہش کے باوجود طوفان الاقصیٰ میں شہید ہونے والے کمانڈر اور دیگر شہداء کا خون فتح، جنگ بندی کے قیام اور اسیروں کی بڑی تعداد میں رہائی کے منظر میں بدل گیا۔ آخر میں حزب الله نے کہا کہ یہ امر فلسطینی قوم کی اپنی آزادی کے راستے میں مزید ثابت قدمی کا سبب بنے گا۔ اسی جدوجہد کے نتیجے میں ہماری امت، مومنین کو دئیے گئے وعدہ الہی کی بنیاد پر فتح کے قریب تر ہو گی۔
دوسری جانب القسام بریگیڈ کے ترجمان "ابو عبیدہ" نے گزشتہ روز ایک ویڈیو بیان کے ذریعے غزہ جنگ میں اپنے کمانڈر انچیف محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کی۔ اس حوالے سے ابو عبیدہ نے اعلان کیا کہ بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف غزہ جنگ کے دوران اپنے چند ساتھی کمانڈروں کے ہمراہ شہید ہوگئے۔ ابو عبیدہ نے بتایا کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف، بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر مروان عیسی (ابوالبراء) اسلحہ خانہ اور جنگی سروسز کے کمانڈر غازی ابو طماعہ (ابو موسیٰ)، شعبہ افرادی قوت کے کمانڈر رائد ثابت، خان یونس ڈویژن کے کمانڈر رافع سلامہ (ابو محمد) نارتھ ڈویژن کے کمانڈر احمد الغندور (ابو انس) اور سینٹرل ڈویژن کے کمانڈر ایمن نوفل (ابو احمد) کے ہمراہ غزہ جنگ میں شہید ہوگئے محمد الضیف حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کے بانیوں میں شامل تھے اور انہوں نے 20 سال سے زائد عرصے تک اس فورس کی قیادت کی۔ انہیں ان حملوں کا منصوبہ ساز بھی سمجھا جاتا ہے، جن میں درجنوں اسرائیلی مارے گئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بریگیڈ کے کے کمانڈر محمد ضیف کہا کہ
پڑھیں:
کارتک آریان نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا
بھارتی اداکار کارتک آریان نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گوشت کے بجائے مکمل سبزیوں پر مبنی غذا کا استعمال کرتے ہیں۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ گفتگو میں 34 سالہ کارتک نے اپنی صحت مند طرزِ زندگی کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔کارتک نے بتایا کہ ان کی فٹنس کا دارومدار مہنگی یا پیچیدہ ڈائیٹس پر نہیں بلکہ باقاعدگی سے سادہ خوراک کا استعمال اور روز مرہ کی زندگی میں نظم و ضبط پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے قدرت سے حاصل ہونے والے غذائی اجزاء پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق ’میں نے ویجیٹیرین ڈائیٹ پر باڈی بنائی ہے، پنیر کھایا، اسپراؤٹس کا استعمال کیا، پلانٹ بیسڈ پروٹین لیا اور رات کو ایک سوپ پی کر سو جاتا تھا‘۔
اداکار نے مزید انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے ہر رات ایک ہی طرح کا ٹماٹر کا سوپ پیتے آرہے ہیں جو ان کی عادت بن چکی ہے۔ ان کے بقول ’یہ ایک روبوٹک روٹین بن گیا ہے۔ چھ مہینے سے وہی ٹماٹر کا سوپ پیتا ہوں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی‘۔
کارتک آریان نے بتایا کہ ان کی متوازن اور صاف ستھری ڈائیٹ میں دالیں، ٹوفو، پنیر اور اسپراؤٹس شامل ہیں جو انہیں توانائی اور فٹنس برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔