کچرا کنڈی اور سڑک کنارے سے 6 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
گزشتہ ماہ شہر مختلف علاقوں میں کچرا کنڈی اور سڑک کنارے سے مجموعی طور پر 6 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں جبکہ آئی جی سندھ کی جانب سے ماتحت افسران کو نوزائیدہ بچوں کی ملنے والی لاشوں کے حوالے سے مقدمات درج کرنے کی بھی ہدایت ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ماہ 4 جنوری کو بلدیہ سیکٹر 4 سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ، 19 جنوری کو لیاری عمر لائن کی کچرا کنڈی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ، 20 جنوری کو اختر کالونی میں کچرا کنڈی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی۔ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق 30 جنوری کو محمود آباد میں سڑک جبکہ 31 جنوری کو ایک لاش گلستان جوہر کی کچرا کنڈی جبکہ دوسری نوزائیدہ بچے کی لاش گلشن اقبال میں کچرا کنڈی سے ملی۔
نوزائیدہ بچوں کے حوالے سے شہر میں ریسکیو اداروں کی جانب سے اپنے دفاتر اور دیگر مقامات پر جھولے بھی لگائے گئے ہیں اور اس حوالے سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ نوزائیدہ بچوں کو جھولوں میں ڈال دیا جائے تاکہ ان بچوں کی بہتر طور پر پرورش اور کفالت کی جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نوزائیدہ بچے کی لاش نوزائیدہ بچوں جنوری کو بچوں کی
پڑھیں:
کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیاکراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران 2 قدیم طرز کے مجسمے برآمد ہوئے ہیں، ملنے والی اشیاء کی ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے جانچ کرائی جائے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ برآمد ہونے والے مجسموں کی عمر اور تاریخی اہمیت کا تعین ماہرین کریں گے، تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے برآمد اشیاء کی مکمل دستاویزات اور ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
پاکستان اور فرانس کے درمیان آثار قدیمہ کے میدان میں تعاون ایک نئے سنگِ میل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سائنسی تعاون کے اتاشی نے کراچی میں انڈس بیسن (MAFBI) میں فرانسیسی مشن کے سربراہ ڈاکٹر اورور ڈیڈیئر سے ملاقات کی اور سندھ میں 2025 کے مشترکہ فیلڈ ورک سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران دریافت ہونے والی اشیاء کو محفوظ کر لیا گیا ہے، کے ایم سی شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا ہے کہ لی مارکیٹ سے ملنے والی اشیاء کا سائنسی معائنہ کرایا جائے گا، تاریخی نوعیت کی دریافت پر مزید کھدائی احتیاط سے کی جا رہی ہے۔