تاجروں کو مذاق پر جھاڑ پلانا اور اب یہ؟ عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کو جواب
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور:
پنجاب کی وزراطلاعات عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو مخاطب کرکے ای وی بسوں کے حوالے سے کیے گئےٹوئٹ پر ردعمل میں تنقید کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جواب میں پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن سے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی ہے آج کل آپ لوگ اتنےغیرمحفوظ کیوں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے تاجروں کی مذاق میں کی گئی گفتگو پر ان کو بلا کر جھاڑ پلانا اور اب یہ؟ ویسے اورنج لائن، تین میٹروز، سپیڈو بسوں اور الیکڑک بائیکس کے بعد الیکٹرک بسیں اگلا قدم ہے۔
عظمیٰ بخاری نے حکومت سندھ کی کارکردگی پر تبصرہ کیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویسے سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اصل صورت حال اور کہانی پھر سہی۔
قبل ازیں شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ پنجاب میں نہیں بلکہ سندھ میں پہلے الیکٹرک بسیں چلی ہیں جبکہ مریم نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں الیکٹر بسوں کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے‘ عظمیٰ بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے۔(جاری ہے)
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے کسانوں کی فکر کیوں نہیں ہوتی اگر پیپلز پارٹی غلط بیانی سے کام لے گی تو جواب دینا پڑے گا، مذاکرات دھمکیوں کے ذریعے نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہر بننا شروع نہیں ہوئی، کیا تقاریر سے مسائل کا حل ہوگا صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے 16 ماہ دھمکیاں سنی تھیں اب بھی سن ہی رہے ہیں، اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تو نہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی سے کیا کریں گے۔