حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہےکہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کیاہے جس کے بعد نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیاہے اور نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے ۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعدوفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
خیا رہے کہ حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، فروری کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں مصنوعات کی کی قیمت
پڑھیں:
وفاق کا پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے کیلیے سخت اقدام‘ صوبوں کو خط لکھ دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے صوبوں سے مدد مانگ لی۔وفاق نے پیٹرولیم ترمیمی ایکٹ 2025 ء پر سختی سے عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومتوں کو خط لکھ دیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے کہا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور سپلائی چین کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پیٹرولیم ترمیمی ایکٹ 2025 پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔ذرائع کے مطابق صوبوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں پیٹرولیم ایکٹ 1934 میں کی جانے والی ترمیم پیٹرولیم ترمیمی ایکٹ 2025 ء نے پیٹرولیم شعبے کے ریگولیٹری فریم ورک میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں تاکہ اسمگلنگ کو روکا جا سکے اور سپلائی چین کی سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے، اور اس سلسلے میں صوبوں کا کردار نہایت اہم ہے۔