2025-11-09@10:23:08 GMT
تلاش کی گنتی: 84
«گلگت بلتستان کیلئے»:
اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سیاسی کمیٹی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیرحسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اسلامی تحریک بھرپور حصہ لے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سیاسی کمیٹی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیرحسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اسلامی تحریک بھرپور حصہ لے گی، ہم پارلیمانی سیاست کرنے والی تمام جماعتوں سے انتخابی اتحاد کے لیے رابطے میں ہیں، حتمی فیصلہ خطے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں کریں گے۔ میڈیا نمائندو ں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں، ہم نے ان کا موقف سنا...
رپورٹ کے مطابق اجلاس وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے دفتر میں ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجنیئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم شریک ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے 11 نومبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے دفتر میں ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجنیئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم شریک ہونگے۔ تینوں اہم شخصیات نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے مشاورت کریں...
مطلوبہ پروگرام کیلئے 50 فیصد رقم وفاقی حکومت فراہم کریگی جبکہ پچاس فیصد جی بی حکومت فراہم کریگی۔ تاہم رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کے پاس مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے آغا خان ہیلتھ سروس، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت دیگر ڈونر ایجنسیوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کو پیپاٹائٹس فری بنانے کیلئے 12 سال سے بڑی عمر کے تمام افراد کی سکریننگ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے قومی پراگرام برائے خاتمہ ہیپاٹاٹس سی کے تحت جی بی میں بارہ سال سے بڑی عمر کے تمام افراد کی سکریننگ کی جائے گی۔ اس پروگرام میں سکریننگ پی سی آر ٹیسٹ اور ادوویات بھی شامل ہیں۔ مطلوبہ...
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر ایف سی این اے نے اس موقع پر اپنے خطابات میں کہا کہ امن کے ساتھ ساتھ ترقی ہماری ترجیح ہے۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، عوامی فلاح کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے اور "معاہدہ 2025" کے نکات پر عمل درآمد کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع دیامر کے علاقے تھک داس میں امن و امان کی صورتحال پر غور و خوض کے لیے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت ضلعی انتظامیہ، پولیس، سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان، علمائے کرام، عمائدین، نمبرداران اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت فورس کمانڈر...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقی، استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام کا وفاقی حکومت پر بڑھتا ہوا اعتماد حکومت کے انتظامی اور ترقیاتی اقدامات کی کامیابی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں حالیہ بدامنی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سازش کا حصہ ہے۔
پپیلزپارٹی کے صوبائی قائدین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت اور بجلی پیداوار کے بڑے وسائل موجود ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت اور بجلی کی پیداوار کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے جس نے نہ صرف علاقے میں تعمیر و ترقی ہوگی بلکہ نوجوان کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی قائدین، سابقہ و متوقع ٹکٹ ہولڈرز، ڈویژنل، صوبائی اور ضلعی تنظیموں کے صدور کی گلگت میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کے اہم مسائل کے...
— فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا، یہ دن اس عظیم قربانی، عزم اور وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے جس نے خطے کی تاریخ بدل دی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔ سیاحت، توانائی، بنیادی...
گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز گلگت: (آئی پی ایس) آج کے دن گلگت سکاؤٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کو ختم کیا تھا۔ یکم نومبر کو گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جاتا ہے، گلگت بلتستان کی عوام کی جدو جہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا، گلگت کی آزادی کے بعد 14 اگست 1948ء کو ایک سال کی جہدوجہد کے بعد بلتستان کو بھی آزاد کروا لیا گیا۔ گلگت بلتستان میں ڈوگرا راج کے خلاف وہاں کی بہادر عوام کی فتح کو آج بھی ایک عظیم...
راجہ شہباز خان نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ وہ فروری میں الیکشن کیلئے تیار نہیں ہیں یا موسمی حالات انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہیں تو وہ متفقہ طور پر قرارداد لائیں میں ان کی قرارداد کو قبول کروں گا اور ان کی درخواست پر الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرا دوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ میں نے فروری میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے تاہم اگر موسمی حالات کی وجہ سے یہ ممکن نہیں یا سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے تیار نہیں تو متفقہ قرارداد لائیں میں الیکشن کی تاریخ کو آگے بڑھا دوں گا۔ مقامی روزنامے کے دیئے گئے ایک انٹرویو میں راجہ شہباز کا...
لندن میں ہونے والے ورلڈ ٹریول مارکیٹ سمٹ میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ جی بی اور وزراء سمیت 18 رکنی وفد دورہ کرنا چاہتا ہے تاہم گزشتہ ہفتے چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی حکومت کے مالی و انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور دیگر صوبائی وزراء کے دورہ لندن کیلئے 6 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی درخواست دیدی گئی۔ لندن میں ہونے والے ورلڈ ٹریول مارکیٹ سمٹ میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ جی بی اور وزراء سمیت 18 رکنی وفد دورہ کرنا چاہتا ہے تاہم گزشتہ ہفتے چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی حکومت کے مالی و انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے جس کے بعد دورہ لندن غیر یقینی...
ویب ڈیسک :گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت کی مدت 24 نومبر کو مکمل ہوگی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات فروری 2026 میں ہونگے، اسمبلی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ راجہ شہباز خان نے کہا کہ 9 لاکھ 91 سے زائد ووٹرز کی لسٹ بن گئی ہے، فروری 2026 میں گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے آج سے تمام اسٹنٹ کمشنرز کو ووٹر لسٹیں روانہ کر دی ہیں، اسمبلی کے 25 انتخابی حلقوں میں ووٹر لسٹیں کل سے آویزاں ہونگی۔ آٹے کی سرکاری اور ریٹیل قیمتوں میں بڑا فرق، عوام پریشان ...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل نے بربفنگ دی، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے نوٹیفکیشن کو نظرثانی کیلئے متفقہ طور پر درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت اور اپوزیشن نے اختیارات منجمد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف مشترکہ درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے لائحہ عمل کیلئے فوری طور پر صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون اور...
کمیٹی کے اراکین میں سید نئیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان پیپلز پارٹی سے رابطے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے اراکین میں سید نئیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی مدت اگلے ماہ کی 24 تاریخ کو پوری ہو رہی ہے، کل الیکشن کمیشن نے جی بی حکومت کے تمام مالی اور انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے،...
یہ ٹیمیں مکمل اور جاری منصوبوں کے معیار، حدود اور پیش رفت کا جائزہ لیں گی، فیلڈ انسپیکشن کریں گی، خامیوں اور نقصانات کی نشاندہی کریں گی، اور تصویری و بیانیہ رپورٹس تیار کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان نے ہنگامی بنیادوں پر جاری سیلابی تحفظ اور بحالی کے منصوبوں کی جامع اور شفاف جانچ کے لیے مختلف ڈویژنوں میں مشترکہ ویریفکیشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات گلگت بلتستان سیکریٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ مالی سال 2025–26ء کے دوران گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں جاری ہنگامی سیلابی بحالی منصوبوں کے معیار، شفافیت اور تکنیکی درستگی کو یقینی بنانے...
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ارب روپے امداد کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے تین ارب روپے امداد کی منظوری دی گئی اور تباہ شدہ ڈھانچے کی بحالی اور جلد تعمیر نو کا فیصلہ بھی کیا گیا، اجلاس میں پی ٹی وی کے لیے 3 ارب 81 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ ادارہ بجٹ پر انحصار کم کر کے خود کفالت کی جانب بڑھے۔ کمیٹی اجلاس میں...
اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لئے تین ارب روپے کی امداد منظور کرلی جب کہ متاثرہ علاقوں کی جلد تعمیر نو اور متاثرین کو خیمے، ادویات اور خوراک فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لئے تین ارب روپے امداد کی منظوری دی گئی جب کہ تباہ شدہ ڈھانچے کی بحالی اور جلد تعمیر نو کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی وی کے لئے 3 ارب 81 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ ادارہ بجٹ پر انحصار کم کر کے خود...
گلگت: گلگت بلتستان کے ضلع غذی میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جہاں کئی خاندان کے گھر اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر حالیہ شدید سیلاب کے نتیجے میں گاؤں خلتی کے 11 خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں، تاہم گاؤں گامیس میں 11 عارضی ٹینٹوں پر مشتمل ولیج قائم کیا گیا ہے۔ گاؤں گامیس میں عارضی ٹینٹ ولیج میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائش، کھانے پینے اور علاج معالجے کا بندوبست کیا گیا۔ پاک فوج، سول انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کیے گئے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران پاک فوج، ریسکیو 1122، پولیس اور...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے رہائشیوں سے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کی فراہمی بارے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ ایکنک نے وزیراعظم کے اعلان کے دو دن بعد ہی گلگت بلتستان میں مختلف مقامات کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ ایکنک کی منظوری کے بعد منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا، منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا جس پر کل24.957 ارب روپے لاگت آئے گی۔ حالیہ دورہ گلگت کے دوران وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ ایکنک جلد ہی گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کے منصوبے...
وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں،سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے،خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی، شہبازشریف نے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں...
موسی وارننگ سٹسم 7برس صرف کاغزی کام : وزیراعظم برہم : ٹایم لائن میں ایک گھنٹہ اضافہ نہیں ہوگا ‘ نظام مزید فعال بنانے کی ہدایت
اسلام آباد +گلگت (خبر نگار خصوصی +نامہ نگار ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ کلاؤڈ برسٹ جیسی آفات آئندہ بھی آتی رہیں گی، اس کیلئے ہمیں تیاری کرنی ہے۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت میں حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آئے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصانات پر گہرا افسوس ہے۔ وزیراعظم کے مطابق وہ وفاقی ادارے گلگت بلتستان کی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور گورنر گلگت بلتستان...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کےلئے 4 ارب روپے کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ سیلاب سے جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین میں مالی امدادی چیکس تقسیم کئے۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق وزیراعظم کو دورے کے دوران گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان نے بتایا جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، جبکہ زخمیوں کو 5 لاکھ روپے کے چیکس فراہم کیے گئے، دورے کے دوران وزیراعظم سے گورنر گلگت بلتستان اور وزیراعلیٰ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔...
وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 4ارب کی فوری امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز گلگت (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پیر کے روز گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ سیلاب سے جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین میں مالی امدادی چیکس تقسیم کیے۔ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق، وزیراعظم کو دورے کے دوران گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے...
گلگت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے،حالیہ بارشوں اور سیلاب نے جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں. ان خیالات کااظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت میں سیلاب اور کلاڈ برسٹ سے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں، گلگت میں حالیہ بارشوں سے بہت نقصانات ہوئے، حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس ہے. انہوں نے کہا کہ وفاقی ادارے گلگت بلتستان حکومت کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کے لیے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون سے جانی ومالی نقصانات پر جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں ملک بھر خصوصا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصانات ہوئے۔وزیراعظم متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر شہباز شریف نے ہدایات دیں کہ تمام متعلقہ ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی و مرمت پر مقامی اورمتعلقہ وفاقی ادارے خصوصی توجہ دیں۔اجلاس کو بریفنگ میں چیئرمین...
---فائل فوٹو گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کے سبب ایمرجنسی نافذ ہے، سیلابی بحران سے نکالنے اور متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کی توجہ درکار ہے۔جی بی حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم پاکستان کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج وادی بگروٹ میں گلیشیئر پھٹ گیا، باپ بیٹا گہری کھائی میں گر گئے تھے، ریسکیو کی ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچی، بیٹے کی موت واقع ہوگئی جبکہ باپ کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔جی بی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غذر میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ان...
ویب ڈیسک :بابوسر ٹاپ کے مقام پر حالیہ شدید موسم کے باعث بہہ جانے والے 15 سیاح تاحال لاپتہ ہیں، 5 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ،تاہم شاہراہ بابوسر پر پھنسے تمام سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کا سفر کرنے والوں کے لیے نئی سفری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق ایک انٹرویو میں کہا کہ بارش اور سیلاب سے گلگت میں 5 اموات ہوئیں ، شاہراہ قراقرم 2 مقامات سے بند ہے ، جس کی وجہ ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں ،عوام حالات معمول پر آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا...
صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ چھموگڑھ میں حالیہ کشیدگی کا بااہمی اتفاق و اتحاد کے زریعے صورتحال کو مکمل معمول پر لانے کیلئے ادارے متحرک ہیں، سیکیورٹی کے تمام اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے اور علاقائی امن کمیٹیوں کو فعال کر کے فیلڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ چھموگڑھ میں حالیہ کشیدگی کا بااہمی اتفاق و اتحاد کے زریعے صورتحال کو مکمل معمول پر لانے کیلئے ادارے متحرک ہیں، سیکیورٹی کے تمام اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے اور علاقائی امن کمیٹیوں کو فعال کر کے فیلڈ میں بھیج دیا گیا ہے...
ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ سکیم-II کے تحت گلگت بلتستان کے کالجز میں آئی ٹی کی تعلیم اور ڈیجیٹل لائبریریز کے فروغ کے لیے 349 لیپ ٹاپس ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کو فراہم کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومتِ گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرید احمد کی کاوشوں کے نتیجے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ سکیم-II کے تحت گلگت بلتستان کے کالجز میں آئی ٹی کی تعلیم اور ڈیجیٹل لائبریریز کے فروغ کے لیے 349 لیپ ٹاپس ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کو فراہم کیے ہیں۔ مذکورہ لیپ ٹاپس...
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی جغرافیائی اور موسمی صورتحال کے پیش نظر فضائی سفر یہاں کے عوام کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے، تاہم پی آئی اے کے پاس طیارے کی قلت کی وجہ سے گلگت کیلئے پروازوں کا تسلسل برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا جو کہ قابل افسوس امر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے جس میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلگت شہر کیلئے فوری طور پر نئے طیارے خریدنے اور نئے طیاروں کی دستیابی تک متبادل طیاروں کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کا یہ...
وزیر اعلیٰ کو تاحیات 2 گن مین، ایک کک، ایک ڈرائیور اور ایک اسسٹنٹ کی سہولت فراہم ہو گی۔ جبکہ سپیکر کیلئے بھی تاحیات ایک گن مین، ایک کک، ایک ڈرائیور اور ایک اسسٹنٹ کی سہولت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ اور سپیکر کی تنخواہ، مراعات اور الاؤنسز ایکٹ 2021ء میں الگ الگ ترامیم کی متفقہ منظوری دی ہے جس کے تحت وزیر اعلیٰ کو تاحیات 2 گن مین، ایک کک، ایک ڈرائیور اور ایک اسسٹنٹ کی سہولت فراہم ہو گی۔ جبکہ سپیکر کیلئے بھی تاحیات ایک گن مین، ایک کک، ایک ڈرائیور اور ایک اسسٹنٹ کی سہولت ہو گی۔ یہ ترامیم جمعرات کے روز وزیر قانون غلام محمد نے ایوان میں پیش کی۔ جس...
بجٹ میں 88 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کا غیر ترقیاتی جبکہ 37 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کیلئے مختص کر دیا گیا ہے۔ گندم سبسڈی کیلئے 20 ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ وفاق کی طرز پر تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا آئندہ مالی سال کا 1 کھرب 48 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔ بجٹ میں 88 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کا غیر ترقیاتی جبکہ 37 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کیلئے مختص کر دیا گیا ہے۔ گندم سبسڈی کیلئے 20 ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ وفاق کی طرز پر تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا...
بیان کے مطابق اس ساری صورتحال میں حکومتِ پاکستان کا کردار نہایت مایوس کن اور مجرمانہ حد تک خاموش ہے، اور سب سے شرمناک اقدام یہ ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی دہشتگرد، اسلام دشمن اور جنگی مجرم ڈونلڈ ٹرمپ کو “نوبل امن انعام” دینے کی سفارش کی جا رہی ہے اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ کی جانب سے کیے گئے بزدلانہ اور وحشیانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے، یہ حملہ نہ صرف ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی ضوابط کی صریح...
اظہار اللہ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔ محمد یوسف ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، محمد طارق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ، فرمان علی ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن، نمائندہ پی ایم آر یو، نمائندہ ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کمیٹی ممبران ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے محکمہ سکول ایجوکیشن میں شفافیت اور میرٹ پر مبنی موثر نگرانی اور جامع تصدیق کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی دائرہ کار میں رہتے ہوئے جامع تصدیق کے عمل کو یقینی بنائے گی۔ کمیٹی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تقرری کے وقت عمر کی تصدیق، سروس بک، قومی شناختی کارڈ، تدریسی عملے کے تقرری کے احکامات، تقرری کے وقت عمر یا عمر...
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کے جائز مطالبات کو خلوص نیت اور باہمی رضامندی سے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ اجلاس اس وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، انجینئر امیر مقام نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ،...
—فائل فوٹو گلگت بلتستان کے سرکاری ٹیچرز کا محکمہ تعلیم کے دفتر کے سامنے احتجاج جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ 6 ہزار 857 اساتذہ کو کئی سال سے ترقی سے محروم رکھا گیا ہے۔ کراچی: پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی، جامعہ اردو کے اساتذہ و ملازمین کا احتجاجکراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین نے پینشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسکول اساتذہ کا گریڈ میں اضافے کے لیے احتجاجی دھرنا آٹھ روز سے مسلسل جاری ہے۔گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر جنرل اسکولز فیض اللّٰہ لون نے بتایا ہے کہ متاثرہ اساتذہ کو قانون کے مطابق حق دیا جائے گا۔
اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ 11 جون 2025ء تک ہڑتال کو توسیع دی جائے گی۔ البتہ تمام ایمرجنسی نوعیت کے مقدمات سننے، ضمانت، سپرداری وغیرہ میں وکلاء کو پیش ہونے کی اجازت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، بار کونسل گلگت، غذر بار ایسوسی ایشن کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن تنویر اختر ایڈووکیٹ بار آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کے شرکاء نے وکلاء برادری گلگت بلتستان کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہڑتال کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر کی جانب سے مختلف محکموں کے سیکریٹریز کو باقاعدہ احکامات جاری ہونے کے باوجود ابھی تک متعدد مسائل پر صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی اقدام...
یہ فیصلہ اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا اور اقراء یونیورسٹی کے ڈائریکٹر عبد الوحید نے شرکت کی۔ دونوں فریقین کے مابین تعلیمی تعاون پر اتفاق رائے ہوا اور گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو وسعت دینے کا عزم دہرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقراء یونیورسٹی اسلام آباد نے گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے کوٹہ مختص کر دیا۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا اور اقراء یونیورسٹی کے ڈائریکٹر عبد الوحید نے شرکت کی۔ دونوں فریقین کے مابین تعلیمی تعاون پر اتفاق رائے ہوا اور گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے اعلیٰ...
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا ایک اہم اور قابلِ احترام حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھائے گی اور کہا کہ وہ ذاتی طور پر تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں گے تاکہ خصوصی افراد کے لیے مختص کوٹے پر فوری اور موثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے امجد ندیم فانڈیشن گلگت بلتستان کے چیئرمین اور سابق فوکل پرسن برائے خصوصی افراد برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان، امجد ندیم کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں گلگت، دیامر اور بلتستان سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد شامل تھے جنہوں نے گورنر گلگت بلتستان سے گلگت بلتستان...
اجلاس میں کہا گیا کہ قائدین کی رہائی اور لینڈ ریفارم ایکٹ کے حوالے سے احتجاجی تحریک کی حکمت عملی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے وسیع پیمانے پر مشاورت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ہنگامی اجلاس گلگت میں منعقد ہوا، اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے گرفتار نوجوانوں عرفان آزاد اور منظر مایا کے مزید سات دن کے ریمانڈ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ حکومت مظالم سے باز آئے اور نوجوانوں کو انتقام کا نشانہ بنانے اور انتشار کی طرف دھکیلنے سے باز رہے، جے آئی ٹی کے بعد مزید ریمانڈ کا مقصد نوجوان کارکنوں کو ذہنی و جسمانی ازیت دینا ہے، حکمران یاد رکھیں کہ انکو ایک ایک ظلم کا...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہسپتال کیلئے درکار بائیومیڈیکل آلات کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ اس اہم منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہیلتھ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے اصلاحات کئے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع میں قائم 30 بیڈ ہسپتالوں کو مکمل فعال بنایا جائے گا جس کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے تیار کئے جانے والے پی سی ون پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ پہلے...
انجینئر حمید حسین طوری نے قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کیلئے آواز اٹھائی، معدنیات اور گرین ٹوور ازم پر تحفظات کا اظہار کیا، ایف سی میں حصہ، جی بی کونسل اجلاس کا نہ بلایا جانا، سکردو میں پانی بجلی کے مسائل اور روڈز کے فنڈز بحال کرنے جیسے مطالبات پیش کیے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین طوری نے قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کیلئے آواز اٹھائی، معدنیات اور گرین ٹوور ازم پر تحفظات کا اظہار کیا، ایف سی میں حصہ، جی بی کونسل اجلاس کا نہ بلایا جانا، سکردو میں پانی بجلی کے مسائل اور روڈز کے فنڈز بحال کرنے جیسے مطالبات پیش کیے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر...
اجلاس میں انڈومنٹ فنڈ کے حوالے سے موجودہ PC-I ڈرافٹ پر صحافتی تنظیموں کے تحفظات دور کرنے کیلئے نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ سینٹرل پریس کلب اور صحافتی یونینز پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ ڈرافٹ کی ازسرِ نو تیاری ممکن بنائی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ جی بی کے سیکرٹری اطلاعات دِلدار احمد ملک کی زیر صدارت صوبے میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل اور عامل صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات بروئے کار لانے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سنٹرل پریس کلب گلگت اور یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صحافیوں کی فلاح و بہبود، ادارہ جاتی ترقی...
سابق وزیر اعلٰی و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی باضابطہ منظوری سے صدر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ گلگت بلتستان حکیمہ سلطانہ نے ویمن ونگ ضلع گلگت کی کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون ضلع گلگت خواتین ونگ کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ یاسمین افضل کو صدر مقرر کیا گیا۔ سابق وزیر اعلٰی و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی باضابطہ منظوری سے صدر مسلم لیگ (ن) وومن ونگ گلگت بلتستان حکیمہ سلطانہ نے ویمن ونگ ضلع گلگت کی کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق یاسمین افضل کو صدر، مریم رانی کو جنرل سیکرٹری اور ساجدہ کو سینئر...
ترجمان جی بی حکومت نے کہا کہ بھارت کی خوش فہمی اور گھمنڈ کو شاہینوں نے خاک میں ملا دیا ہے، دہلی اور گجرات کے در و دیوار پاکستانی شاہینوں کے قدموں کی چاپ سے آشنا ہیں، دنیا کی تاریخ میں پہلی دفعہ شاہینوں نے فضا پر راج گیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وائس آف گلگت بلتستان کے زیر اہتمام افواج پاکستان اور پاکستان کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم تشکر منایا اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کی، ریلی کے شرکاء سے ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق، متحدہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد قاسم، یوتھ کونسل چیئرمین فواد احمد، پرعزم یوتھ کے صدر اذہان و دیگر...
صوبائی وزیر تعلیم نے ایک بیان میں کہا گلگت بلتستان کے غیور عوام پاکستان کے ساتھ اپنی شاندار اور لازوال شہادتوں، قربانیوں، محبتوں اور عقیدتوں کے حقیقی امین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں مساجد اور بیگناہ شہریوں پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم بھارتی جارحیت کے خلاف فوری اور برق رفتار کارروائی، بہترین حکمت عملی، بھرپور اور سخت جوابی حملوں کے ذریعے بھارتی جنگی طیاروں، ڈرونز اور فوجی چوکیوں کو تباہ کرنے پر پاکستان حکومت، مسلح افواج اور پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور...
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر بزدلانہ حملے دراصل ایک کھلی جنگ کا اعلان ہیں۔ یہ مذموم حرکتیں دشمن کی کمزوری اور خوف کی عکاسی کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر بزدلانہ حملے دراصل ایک کھلی جنگ کا اعلان ہیں۔ یہ مذموم حرکتیں دشمن کی کمزوری اور خوف کی عکاسی کرتی ہیں۔ مگر وہ یہ جان لے کہ پاکستان کی غیور، بہادر اور شہادت کو سعادت سمجھنے والی قوم اپنے وطن کے تحفظ کے لیے ہر...
تمام پونٹس اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے اور نئے صوبائی صدر کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرکزی عہدیداران کے سامنے ووٹنگ ہو گی اور نئے میر کارواں کا اعلان بھی ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا صوبائی کنونشن و انٹرا پارٹی الیکشن 3، 4 مئی کو گلگت میں منعقد ہو گا۔ جس میں آئندہ تین سالوں کیلئے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین احمد اقبال رضوی اور سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات خصوصی شریک ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا دو روزہ صوبائی کنونشن و انٹرا پارٹی الیکشن تین اور چار مئی 2025ء کو ہوگا۔ جس میں...
سید مہدی شاہ نے ایک پیغام میں کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مہنگائی کی وجہ سے دھاڑی دار طبقے بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔ اس لئے میں ہمہ وقت کوشاں ہوں کہ گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار، غریبوں کو اسپیشل پیکجز وغیرہ فراہم کرا کر انکی زندگیوں میں خوشحالی لا سکوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے۔ انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے۔ 1884ء میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے محدود وسائل کے باوجود حکومت نے اپنے دیگر اخراجات کو کم کرکے مزدور کی کم از کم اجرت کو 37 ہزار کیا اور تمام عارضی ملازمین کو اس کی ادائیگی یقینی بنائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خا ن نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اسلام سماجی انصاف کے اصولوں اور محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہے۔ یکم مئی ان مزدوروں کی قربانیوں اور عزم کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے بنیادی حقوق کو برقرار رکھنے اور کام کے منصفانہ ماحول کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ آج...
گلگت بلتستان کے وزیر قانون کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور ملکی سالمیت ایمان کا حصہ ہے۔ ہم ہندوستانی حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ بھارتی کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ ملکی دفاع اور ملکی سالمیت ایمان کا حصہ ہے۔ ہم ہندوستانی حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کا اپنا پلان ہے۔ بھارت ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے۔ گلگت بلتستان کا ہر جوان لالک جان ہے۔ آج کے ملکی حالات میں ہم اپنی فوج کے شانہ...
تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ تمام داخلی، سیاسی اختلافات پر قومی یکجہتی اور اتفاق کو فوقیت دیکر پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے بھارت کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما تقی آخونزادہ نے مودی سرکار کی پاکستان کے خلاف آبی اور جنگی جارحیت کو ہندوتوا سوچ کی بھرپور ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا منہ ٹوڑ جواب دینے کی بدرجہ اتم صلاحیت رکھتی ہے اور پورا پاکستان اس دفاعی عمل میں یکسو ہے۔ ایک بیان میں تقی آخونزادہ نے پہلگام واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا یہ...
ترجمان انجمن امامیہ گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بھارت ماضی میں بھی مقبوضہ کشمیر میں یا بھارت کے اندر مختلف فالس فلیگ اپریشن کر کے اُس کا الزام پاکستان پر لگاتا رہا ہے۔ بھارت پہلگام میں ہونے والے اس واقعہ کا الزام پاکستان پر لگانے کے بجائے صاف اور شفاف تحقیقات کروائے اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں معصوم سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ دنیا کا کوئی بھی مذہب انسانیت کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ سیاحوں کا قتل عام قابل مذمت...
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بھارت میدانی، فضائی و ڈیجیٹل جنگوں سے بدترین شکست کھانے کے بعد اب آبی جارحیت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پاکستانی قوم اس جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اس کیلئے مہنگا ثابت ہو گی، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، ہمالیہ کے پہاڑوں سے لیکر کراچی کے ساحل تک ایک ایک وجود بھارتی ہٹ دھرمی کا سخت جواب دے گا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بھارت میدانی، فضائی و ڈیجیٹل جنگوں سے بدترین شکست...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر غیر متوقع موسموں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں بارش کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے سے مقامی آبادی خطرے میں ہے، دوسری طرف ہمارے جنوبی علاقے شدید خشک سالی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بہت سارے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے، وفاقی اور گلگت بلتستان کی حکومتیں متاثرین کی...
ورچوئل افتتاحی تقریب تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور چینی شہر کاشغر کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سنکیانگ کے گورنر اور گلگت بلتستان کے دیگر حکام کے مابین ہونے والے تبادلہ خیال میں دونوں خطوں کے درمیان تجارتی، معاشی اور سفارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک چین تجارتی سرحد خنجراب پاس کو سال بھر کیلئے کھول دیا گیا۔ گلگت بلتستان اور چین کے علاقے سنکیانگ کے درمیان دوستی، تجارت اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آج خنجراب بارڈر کو سال بھر کے لیے (آل ویدر) کھولنے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی ورچوئل افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت...
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائیکوٹ تا خنجراب شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے کے زمینوں کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی آئندہ 15 دنوں میں یقینی بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائیکوٹ تا خنجراب شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے کی زمینوں کے متاثرین کو ابھی تک معاوضے نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ عرصہ دراز سے متاثرین اپنی زمینوں کے معاوضوں کے حصول کیلئے مختلف دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ لہٰذا شاہراہ قراقرم متاثرین...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج شعبہ زراعت کیلئے ایک انتہائی اہم دن ہے، پاکستان کے زرعی گریجویٹس آج اعلی تعلیم کیلئے چین جا رہے ہیں، پاکستانی طلبہ کو سکالر شپ فراہم کرنے پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے زرعی سکالر شپ پروگرام کے تحت 300 طلباء کی چین روانگی کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج شعبہ زراعت کیلئے ایک انتہائی اہم دن ہے، پاکستان کے زرعی گریجویٹس آج اعلی تعلیم کیلئے چین جا رہے ہیں، پاکستانی طلبہ کو سکالر شپ فراہم کرنے پر چینی حکومت کے...
جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور چین کی جیولوجیکل سروے کے درمیان گلگت بلتستان میں لیتھیم اور دیگر معدنیات کی تلاش کیلئے ایم اویو کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور برطانیہ کی بین الاقوامی جیو سائنس سروسز لمیٹڈ کے درمیان جیولوجیکل میپنگ کیلئے تکنیکی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور چین کی جیولوجیکل سروے کے درمیان گلگت بلتستان میں لیتھیم اور دیگر معدنیات کی تلاش کیلئے ایم اویو کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور برطانیہ کی بین الاقوامی جیو سائنس سروسز لمیٹڈ کے درمیان جیولوجیکل میپنگ کیلئے تکنیکی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا، جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور آئرلینڈ کی ہولمزکروفٹ پراسپیکٹنگ...
اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ ایجوکیشن فیلوز کو تمام علاقوں میں موجود اساتذہ کی کمی کو ملحوظ خاطر رکھ کر تعینات کیے جائیں، اساتذہ کی تعیناتی ضرورت کے پیش نظر نہ کی گئی تو معیاری تعلیم خواب بن کر رہ جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ ایجوکیشن فیلوز کو تمام علاقوں میں موجود اساتذہ کی کمی کو ملحوظ خاطر رکھ کر تعینات کیے جائیں، اساتذہ کی تعیناتی ضرورت کے پیش نظر نہ کی گئی تو معیاری تعلیم خواب بن کر رہ جائے گی۔ ایک بیان میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ سدپارہ سکول میں اساتذہ کی تقرری کے دوران بھی زیادتی کی گئی تھی، سدپارہ سکول...
جے یو آئی گلگت بلتستان کے امیر نے ایک بیان میں کہا کہ ملک عدم استحکام کا شکار ہو چکا ہے، ہر طرف بے یقینی کی سی صورتحال ہے، مذہبی طبقے کو منظم سازش کے تحت نشانہ بنانا کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان مفتی ولی الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت علماء حق کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان ایسی بزدلانہ کارروائیوں اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ایک بیان میں مفتی ولی الرحمان نے کہا کہ حکومت علماء کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آرہی ہے اور مختلف صوبوں کے اندر...
گلوبل ڈویلپمنٹ اینڈ ساؤتھ کوآپریشن فنڈ (GDF) کی مالی معاونت اور چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (CIDCA) کے تعاون سے، TIAEWS پروجیکٹ کے چار اہم شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر یو این ڈی پی پاکستان اور چین کی حکومت نے 5 مارچ سے 'Tilored Intelligence for Actionable Early Warning Systems' (TIAEWS) پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان میں کمزور کمیونٹیز کو قدرتی آفات میں محفوظ رہنے کے لئے تیار کرنا ہے، خاص طور پر گلگت بلتستان جیسے تباہ کن علاقوں میں، جنہیں اکثر برفانی جھیلوں سے آنے والے سیلاب (GLOFs) کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گلوبل...
وزیر اعلیٰ جی بی نے ہدایت کی کہ شاہراہ قراقرم، جگلوٹ سکردو روڈ اور گلگت شندور روڈ پر مختلف جگہوں پر اضافی ریسکیو 1122 سنٹرز قائم کرنے کیلئے پی سی ون کو جلد حتمی شکل دی جائے جس کو صوبائی حکومت کی سفارشات کے ساتھ حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھیجا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے جی بی کے سیاحتی مقامات اور شاہراہ قراقرم کے ضروری مقامات پر ریسکیو 1122 سنٹرز کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان دور افتادہ اور مشکل علاقہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور سیاحتی مقامات پر ٹریفک حادثات اور طبی امداد کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے...
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین نے ایک بیان میں کہا کہ سوست بارڈر پر مقامی تاجروں کیلئے مزید سختیاں اور مشکلات پیدا کر کے تاجروں کو مکمل طور پر بارڈر سے بے دخل کرنے کا پلان بنایا گیا ہے اور سوست بارڈر پر این ایل سی کا قبضہ ہو چکا ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام اور نوجوانوں کو بیروزگار کرنے کی سازش ہے جو کہ کسی صورت قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چئیرمن عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان احسان علی ایڈووکیٹ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلتستان کے علماء کرام کو لاپتہ کرنا ریاستی دہشت گردی ہے، گلگت بلتستان بلوچستان نہیں کہ جسے چاہیں لاپتہ کریں اور ہم خاموش بیٹھیں، بلتستان کے عوام، ماؤں...
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ ترقیاتی منصوبے خصوصاً پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد فوری ادا کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے حصول کیلئے معاوضوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ مختلف منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے بروقت ادا نہ کرنے کی وجہ...
حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ گلگت بلتستان میں جنگلات میں اضافے کیلئے کام کرنا ہو گا۔ شجرکاری کے اس موسم میں درخت لگانے اور مناسب دیکھ بھال کرنا لازمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت زندگی کی علامت ہے اور ان کی موجودگی کسی بھی علاقے کی خوبصورتی، معیشت اور ماحول کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ جی بی کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے اور اپنے آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے جنگلات میں اضافہ اور ان کا تحفظ لازمی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں...
یہ کمیٹیاں نہ صرف منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کریں گی بلکہ منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور آگاہی مہم کے ذریعے نوجوانوں کو اس لعنت سے بچانے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں منشیات کی روک تھام کیلئے ضلعی انسداد منشیات کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر گلگت ڈویژن سردار اسد ہارون سے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس گلگت بلتستان سید یاسر حسین نے خصوصی ملاقات کی، جس میں جی بی میں منشیات کی روک تھام کے اقدامات اور اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران کمشنر گلگت ڈویژن نے انسداد منشیات کے لیے مزید موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور نوجوان...
اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا اور تمام سٹیک ہولڈرز اس عمل میں مکمل تعاون کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ و چیئرمین اپیکس کمیٹی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی، امن و امان، لاء اینڈ آرڈر، توانائی، تعلیمی اصلاحات، سیاحت و کھیلوں کے ایونٹس، پولیس ریفارمز، قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ کی سیفٹی اور سیکیورٹی کے معاملات اور غیر قانونی اسلحہ و منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے بارے...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے چلاس بونر داس میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بونر داس کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ بونر داس کا دس کلومیٹر روڈ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چلاس بونر داس میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پسماندہ علاقوں کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور ان کے دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بونر داس پرائمری...
اگست میں بین الاقوامی سطح کے ماہرین قانون گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے اور جی بی میں ججز اور وکلاء کو بین الاقوامی اربیٹریشن کے قوانین کے حوالے سے تربیت دینگے اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے رجسٹرار غلام عباس چوپا کے ہمراہ سنگاپور انٹرنیشنل اربیٹریشن کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پرگلگت بلتستان چیف کورٹ اور سنگاپور انٹرنیشنل اربیٹریشن کے اشتراک سے جی بی میں بین الاقوامی معیار کا اربیٹریشن سنٹر کے قیام پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں سنگاپور بین الاقوامی اربیٹریشن حکام نے جی بی میں بین الاقوامی سطح پر اربیٹریشن سنڑ کے قیام کے لئے معاونت کی یقین دہائی کرائی اور اگست میں بین الاقوامی سطح کے ماہرین...
وزیراعلی گلگت بلتستان گلبر خان نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بجٹ مانگ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز گلگت(آئی پی ایس )وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت ہمیں بجٹ دیا جائے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ این ایف سی فارمولا پر فنڈ دیں گے تو گلگت بلتستان کو 250ارب روپے ملیں گے، ٹیکس وصولی کا ہدف تقریبا 80 فیصد حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلا جا رہا ہے، امن و امان کی صورتحال خراب...
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت ہمیں بجٹ دیا جائے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ این ایف سی فارمولا پر فنڈ دیں گے تو گلگت بلتستان کو 250ارب روپے ملیں گے، ٹیکس وصولی کا ہدف تقریباً 80 فیصد حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلا جا رہا ہے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا، امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے...
وزیر اعلیٰ جی بی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مابین 24 اکتوبر 2024 کو ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبے کے بڑے ہسپتالوں کے لئے MRI مشین اور طبی آلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے ایم آر آئی مشینوں کی فراہمی کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مابین 24 اکتوبر 2024 کو ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبے کے بڑے ہسپتالوں کے لئے MRI مشین اور طبی آلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے...
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی اس تجویز پر وفاقی وزات تعلیم کی جانب سے گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم میں تدریسی معیار، تشخیص اور تربیت کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نامزد کر دی گئی ہے، جو تجربہ کار اساتذہ، مضمون کے ماہرین اور تشخیصی ماہرین پر مشتمل ہے اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے حالیہ پرائمری اور ایلیمنٹری بورڈ کے غیر تسلی بخش نتائج پر فوری ایکشن لیتے ہوئے وفاق سے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم طلب کی ہے، جو حالیہ نتائج سمیت تعلیمی پسماندگی کی نشاندہی سمیت بہتری کے لئے اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی اس تجویز پر وفاقی وزات تعلیم کی جانب سے...
قائم کیے جانے والے اسمارٹ کلاس رومز میں دی جانے والی تعلیم کو مؤثر بنانے کے لیے وفاقی وزارت تعلیم نے گلگت بلتستان کی صوبائی وزارت تعلیم کے نمائندہ ادارے کو تمام تر ڈیجیٹل تعلیمی مواد شیئر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت میں طے پانے والے منصوبے کے مطابق، گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز قائم کر کے ای لرننگ اور مخلوط تعلیم (بلینڈڈ لرننگ) کو فروغ دیا جائے گا۔ قائم کیے جانے والے اسمارٹ کلاس رومز میں دی جانے والی تعلیم کو مؤثر بنانے کے لیے وفاقی وزارت...
صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ شہدائے وطن قوم کا فخر ہیں، انشاء اللہ وطن عزیز کی سلامتی اور امن و امان کیلئے شہدائے وطن کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ترقی و نسواں گلگت بلتستان دلشاد بانو نے بلوچستان کے علاقے قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں 18 فوجی اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان باالخصوص گلگت بلتستان کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے اور پاکستان سے دہشت گردی...
صوبائی وزیر راجہ ناصر علی خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کسی جماعت کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ اپنی جماعت بنائیں گے، یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں علاقائی جماعت کی تشکیل کیلئے کوششیں شروع ہو گئیں، ممکنہ طور پر بننے والی علاقائی جماعت کو وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان لیڈ کرینگے۔ ان کے علاوہ صوبائی وزراء راجہ ناصر علی خان، حاجی عبد الحمید، شمس الحق لون، دلشاد بانو، راجہ اعظم خان، سید امجد زیدی بھی اس مجوزہ جماعت میں شامل ہوں گے۔ بلتستان کے سینیئر صحافی محمد اسحاق جلال کے مطابق جماعت کی تشکیل کیلئے وزیر اعلیٰ اور وزراء کے درمیان کئی نشستیں...
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور سے تعلق رکھنے والے طالب علم شیر اللہ خان ولد محمد اشرف خان کے ہری پور ہزارہ سے لاپتہ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔
سکردو میں جاری آئس ہاکی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابرار احمد مرزا نے کہا کہ گلگت بلتستان ہر موسم کے حوالے سے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے، یہاں مختلف رنگ دیکھنے کو ملیں گے۔ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں آ رہی ہے جس سے یہاں کی معیشت مستحکم ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان خاص کر بلتستان میں ونٹر ٹورازم کے بڑے مواقع موجود ہیں، آئس ہاکی ٹورنامنٹ کیلنڈر ایونٹ کے طور پر آئندہ ہر ضلع میں منعقد کریں گے۔ کوشش ہو گی کہ یہاں کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروائیں، اس مقصد کیلئے انتظامیہ پوری طرح سے...
شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق، اس جدید سسٹم کے ذریعے ووٹرز کے ووٹ سے متعلق تمام شکایات کی درستگی اور دیگر امور کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بروقت حل ممکن بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ووٹرز کی شکایات کے ازالے کے لیے جدید کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رولز سوفٹ ویئر (CERS) متعارف کروا دیا ہے۔ یہ اقدام چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق، اس جدید سسٹم کے ذریعے ووٹرز کے ووٹ سے متعلق تمام شکایات کی درستگی اور دیگر امور کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بروقت حل ممکن بنایا جائے گا۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا...
وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ تمام محکموں کیلئے متعین محصولات کے ہدف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جن محکموں کی جانب سے نااہلی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ان محکموں کو پابند بنایا جائے کہ وہ اپنے محصولات کے ہدف کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مالی سال 2024-25ء میں مختلف محکموں کیلئے متعین محصولات کے ہدف کے حصول (ریونیو ٹارگٹس) کو یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کیلئے صوبے کے وسائل میں اضافہ کرنا لازمی ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے محصولات کے ہدف کو یقینی...
وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے مذید کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اور اس کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کی نئی منتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے صحافیوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا انڈسٹری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آزاد اور مستحکم میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت...
اجلاس میں کہا گیا کہ اگر ہنزہ سمیت گلگت بلتستان بھر میں تھرمل جنریٹرز کے زریعے فوری بجلی فراہم نہیں کی گئی تو پھر پورے گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کی کال دی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین احسان ایڈووکیٹ گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہنزہ کے عوام کو ٹھٹھرتی سردی میں جاری تاریخی کامیاب دھرنا دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہنزہ کے عوام کے اتحاد نے حکومت کو ان کے مطالبات کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا لیکن ساتھ ساتھ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح موجودہ حکومت اور ان کے ہینڈلرز عوام کو سبز باغ دکھا کر پھر سے...
مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں گورنر جی بی کا کہنا تھا کہ سکردو حلقہ نمبر 1 میں میرے بیٹے توقیر مہدی شاہ، پارٹی کے ڈویژنل صدر بشارت ظہیر اور صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں، سکہ اسی کا چلے گا جس کو پارٹی کا ٹکٹ ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کرے گی، حالات بتا رہے ہیں کہ یہاں مخلوط حکومت بنے گی۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں اپنی اپنی کوششیں کر رہی ہیں، ہر کوئی جیت کیلئے کوشش کرے گا۔ اس طرح...