خصوصی افراد کیلئے مختص کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، گورنر گلگت بلتستان
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا ایک اہم اور قابلِ احترام حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھائے گی اور کہا کہ وہ ذاتی طور پر تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں گے تاکہ خصوصی افراد کے لیے مختص کوٹے پر فوری اور موثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے امجد ندیم فانڈیشن گلگت بلتستان کے چیئرمین اور سابق فوکل پرسن برائے خصوصی افراد برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان، امجد ندیم کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں گلگت، دیامر اور بلتستان سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد شامل تھے جنہوں نے گورنر گلگت بلتستان سے گلگت بلتستان میں معذور افراد کو درپیش مسائل، سرکاری اداروں میں کوٹے پر عملدرآمد میں رکاوٹوں، اور سہولیات کی کمی جیسے اہم معاملات پر گفتگو کی۔ملاقات کے دوران وفد نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ صوبے کے بیشتر سرکاری اور غیر سرکاری ادارے خصوصی افراد کے لیے مختص کوٹے پر عمل نہیں کر رہے، جس کی وجہ سے معذور افراد کے لیے روزگار کے مواقع انتہائی محدود ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خصوصی افراد کو فنی تربیت، کھیلوں، اور تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جائے۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وفد کے مسائل کو سنا اور ان کے مسائل کو جائز اور قابلِ توجہ قرار دیا۔
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا ایک اہم اور قابلِ احترام حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھائے گی اور کہا کہ وہ ذاتی طور پر تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں گے تاکہ خصوصی افراد کے لیے مختص کوٹے پر فوری اور موثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ گورنر گلگت بلتستان نے یقین دلایا کہ حکومت گلگت بلتستان محکمہ سیاحت کے ذریعے سے خصوصی افراد کے لیے سالانہ بنیادوں پر کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں پر مشتمل ایک فیسٹیول کا انعقاد کرے گی۔ اس فیسٹیول کو سرکاری سالانہ کلینڈر کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ ہر سال باقاعدگی سے یہ ایونٹ منعقد ہو۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان خصوصی افراد کی فلاح کے لیے زمین فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہنر سکھانے کے مراکز، رہائشی ہاسٹل اور دیگر ضروری سہولیات کے لیے ایک عمارت تعمیر کی جاسکے۔ خصوصی افراد کے وفد نے گورنر گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مثبت رویے کو سراہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر گلگت بلتستان نے خصوصی افراد کے لیے کہ خصوصی افراد مختص کوٹے پر اور ان کہا کہ
پڑھیں:
وزیرِ اعظم کیلئے سعودی عرب کا خصوصی پروٹوکول، سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر تاریخی استقبال
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کیلئے سعودی عرب کا خصوصی پروٹوکول، سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا گیا ۔
بجلی چوری روکنے سےریلوے کو 8 ماہ کے دوران کتنی بچت ہوئی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے طیارے کے سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر سعودی فضائیہ کے 92nd سکواڈرن پانچ F-15 Strike Eagle لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم کے جہاز کو حصار میں کنگ خالد ایئرپورٹ تک اسکورٹ کیا.
وزیرِ اعظم نے جہاز کے ریڈیو سے استقبال کرنے والے سعودی فضائیہ کے پائلٹس کا عربی میں شکریہ ادا کیا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیر آلسعود اور ولی عہد سعودی عرب عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے اس خصوصی استقبال کے حوالے سے شکریہ کا پیغام دیا.
ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے