وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے 4 ارب روپےامداد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کےلئے 4 ارب روپے کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ سیلاب سے جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین میں مالی امدادی چیکس تقسیم کئے۔
ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق وزیراعظم کو دورے کے دوران گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ترجمان نے بتایا جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، جبکہ زخمیوں کو 5 لاکھ روپے کے چیکس فراہم کیے گئے، دورے کے دوران وزیراعظم سے گورنر گلگت بلتستان اور وزیراعلیٰ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے سوست ڈرائی پورٹ پر تاجروں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی تاجروں کو ہر ممکن سہولت دینے اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔
ایمان شاہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے اربوں روپے کی لاگت سے نصب ارلی وارننگ سسٹم میں مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لیے مصداق ملک اور متعلقہ وفاقی سیکرٹری کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے جاری کرنے اور دیگر نقصانات کی مکمل تفصیلات سامنے لانے کے لیے متعلقہ وفاقی اداروں کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 100 میگاواٹ کے سولر بجلی منصوبے کو جلد ایکنک سے منظور کرانے کی یقین دہانی کرائی اور گلگت بلتستان میں قائم ہونے والے دانش اسکولوں کی سنگِ بنیاد کی تقریب میں دوبارہ شرکت کا عندیہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصانات پر گہرا افسوس ہے۔
وزیراعظم کے مطابق وفاقی ادارے گلگت بلتستان کی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، حالانکہ عالمی سطح پر کاربن گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ انتہائی کم ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے پہلے 10 ملکوں میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2022 میں بھی بارشوں اور سیلاب نے بڑی تباہی مچائی تھی اور اب ہر سال موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر بڑھتا جا رہا ہے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دیگر صوبوں میں بھی ان تبدیلیوں کے باعث صورتحال بدل رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کو ہدایات دی گئی ہیں۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا، ساتھ ہی انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ایک اہم قومی ادارہ قرار دیتے ہوئے اس کے کردار کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دانش اسکول کا جلد قیام عمل میں لایا جائے گا، جب کہ سولر پارک کے منصوبے کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں اور یہ منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے گلگت بلتستان نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔