وزیر اعلیٰ کو تاحیات 2 گن مین، ایک کک، ایک ڈرائیور اور ایک اسسٹنٹ کی سہولت فراہم ہو گی۔ جبکہ سپیکر کیلئے بھی تاحیات ایک گن مین، ایک کک، ایک ڈرائیور اور ایک اسسٹنٹ کی سہولت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ اور سپیکر کی تنخواہ، مراعات اور الاؤنسز ایکٹ 2021ء میں الگ الگ ترامیم کی متفقہ منظوری دی ہے جس کے تحت وزیر اعلیٰ کو تاحیات 2 گن مین، ایک کک، ایک ڈرائیور اور ایک اسسٹنٹ کی سہولت فراہم ہو گی۔ جبکہ سپیکر کیلئے بھی تاحیات ایک گن مین، ایک کک، ایک ڈرائیور اور ایک اسسٹنٹ کی سہولت ہو گی۔ یہ ترامیم جمعرات کے روز وزیر قانون غلام محمد نے ایوان میں پیش کی۔ جس کی کسی نے بھی مخالف نہیں کی جس پر سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے ان ترامیم کی متفقہ طور پر منظوری کا اعلان کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر اعلی

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ، وردی و مراعات تاحیات ہونگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی جس کے تحت آئین کے آرٹیکل 243 کی دو شقوں 4 اور 7 میں نئی ترامیم کی گئی ہیں۔آرٹیکل 243 کی شق 4 اور 7 میں ترمیم کے تحت چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کا نام تبدیل کر کے کمانڈر آف ڈیفنس فورسزکردیا گیا ہے۔

ترمیم کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم کی تجویز پر ایئرچیف اور نیول چیف کی طرح کمانڈرآف ڈیفنس فورسز کا تقرر کریں گے جبکہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27نومبر 2025 سے ختم تصور کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم، آرمی چیف کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کرینگے اور یہ پاکستان آرمی کے ارکان میں سے ہوگا جس کی تنخواہ اور الاؤنسز مقرر کیے جائیں گے۔

ترمیم کے تحت وفاقی حکومت فوجی افسر فیلڈ مارشل، ایئر مارشل یا ایڈمرل چیف کو رینک پرترقی دے گی جس کے بعد وردی، اور مراعات تاحیات رہیں گی جبکہ فیلڈ مارشل، ایئر مارشل اور ایڈمرل چیف کو بطور قومی ہیروز تصورکیا جائے گا اور تینوں کو آرٹیکل 47 کے بغیر عہدوں سے نہیں ہٹایا جا سکے گا۔

ترمیم کے مطابق وفاقی حکومت فیلڈ مارشل، ایئر مارشل اور ایڈمرل چیف کی ذمہ داریوں اور امور کا تعین کرے گی جبکہ فیلڈ مارشل کو آرٹیکل 248 کے تحت قانونی استثنیٰ حاصل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • آرٹیکل 243 کی 2 شقوں میں ترمیم منظور، فیلڈ مارشل کو قانونی استثنی حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
  • فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ، وردی و مراعات تاحیات ہونگی
  • آرٹیکل 243 کی 2 شقوں میں ترمیم منظور، فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
  • گلگت بلتستان کے اسکیئر محمد کریم نے چوتھی بار سرمائی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • خطے کے وسائل اور اختیارات اسلام آباد منتقل ہونے نہیں دینگے، سائرہ ابراہیم
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ، متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس کل طلب
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ، متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس کل طلب
  • خیبر پختونخوا حکومت کا 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 میں تبدیلی کا فیصلہ
  • گلگت بلتستان میں انتخابی اتحاد کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں، علامہ شبیر میثمی
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے 11 نومبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب