اقراء یونیورسٹی اسلام آباد نے گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے کوٹہ مختص کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
یہ فیصلہ اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا اور اقراء یونیورسٹی کے ڈائریکٹر عبد الوحید نے شرکت کی۔ دونوں فریقین کے مابین تعلیمی تعاون پر اتفاق رائے ہوا اور گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو وسعت دینے کا عزم دہرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقراء یونیورسٹی اسلام آباد نے گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے کوٹہ مختص کر دیا۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا اور اقراء یونیورسٹی کے ڈائریکٹر عبد الوحید نے شرکت کی۔ دونوں فریقین کے مابین تعلیمی تعاون پر اتفاق رائے ہوا اور گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو وسعت دینے کا عزم دہرایا گیا۔ اجلاس کے دوران یہ طے پایا کہ یونیورسٹی مختلف تعلیمی پروگرامز میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے مخصوص کوٹہ مختص کرے گی۔ ان نشستوں پر داخلے کے لیے امیدواروں کی نامزدگی کا اختیار صرف ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن گلگت بلتستان کے پاس ہوگا۔ جو اہلیت کے معیار کے مطابق امیدواروں کی فہرست مرتب کر کے یونیورسٹی کو ارسال کرے گا۔ ان نشستوں پر درخواست دینے والے طلباء کے لیے داخلی میرٹ میں 10 فیصد نمبروں کی نرمی فراہم کی جائے گی۔ بشرطیکہ امیدوار کم از کم میرٹ کی اہلیت پر پورا اترتے ہوں۔ میرٹ میں دی جانے والی رعایت صرف ان طلباء کو حاصل ہوگی جن کی نامزدگی ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن گلگت بلتستان کے توسط سے ہو گی۔اس موقع پر وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے کہا کہ یہ اقدام جی بی کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے طلباء اقراء یونیورسٹی طلباء کے لیے اسلام آباد
پڑھیں:
روس کا پاکستانی طلباء کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان
— فائل فوٹوروسی حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
اس اسکالر شپ پروگرام کے آغاز کے اعلان کے بعد اب پاکستانی طلباء روس کی معروف یونیورسٹیوں میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں موجود روسی سفارت خانے کے ترجمان ایگور کولیسنیکوف نے ’دی نیوز‘ کو بتایا کہ رشیئن سینٹر فار سائنس اینڈ کلچر پاکستان میں موجود واحد ادارہ ہے جو اسکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستانی طلباء کو نامزد کرنے کا مجاز ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اسکالرشپ ڈگری کی پوری مدت پر محیط ہے اور اس میں ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے یعنی طلباء کو داخلہ اور ٹیوشن فیس نہیں دینی پڑے لیکن سفر اور روز مرہ کے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔
اس اسکالر شپ پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026ء ہے۔ درخواستیں روسی فیڈریشن کے سرکاری تعلیمی پورٹل کے ذریعے آن لائن قبول کی جا رہی ہیں جہاں ممکنہ امیدواروں کو اپنے پسندیدہ شعبے اور ڈگری کا انتخاب کرکے متعلقہ تعلیمی دستاویزات جمع کروانے ہیں۔
جن طلباء کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ان کو بعد میں میڈیکل اور فٹنس سرٹیفکیٹ اور ان سرٹیفیکیٹس کا مصدقہ روسی ترجمہ بھی فراہم کرنا ہوگا۔
انتخاب کا عمل تعلیمی قابلیت اور اور معاون محکموں کی جانچ پر مبنی ہوگا۔