فنی تعلیم اور صلاحیت کے فروغ میں نیوٹک کا کردار ملک کی معاشی آسودگی میں مثالی نتائج فراہم کرے گا، فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فنی تعلیم اور صلاحیت کے فروغ میں نیوٹک کا کردار ملک کی معاشی آسودگی میں مثالی نتائج فراہم کرے گا، نوجوانوں میں خود مختاری میں نیوٹک کے پروگرامز بھرپور تعاون فراہم کررہے ہیں۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال احمد سے ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات میں صوبہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ اور اس حوالہ سے نیوٹک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے شہداء کے بچوں کے لئے خیبرپختونخوا پولیس کے مایہ ناز شہید آئی جی صفوت غیور شہید سے منسوب فنی تعلیم کے مراکز میں خصوصی کوٹہ مختص کرنے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اسے وطن کی حفاظت و سالمیت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے ساتھ لگائو کے اظہار میں ایک مثالی کاوش قرار دیا گیا۔(جاری ہے)
ملاقات میں برطانوی یونیورسٹیوں میں خیبرپختونخوا کے طلبہ کے لئے خصوصی سکالرز شپ کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی ۔ چیئرپرسن نیوٹک نے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی نیوٹک سے رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ بھی گورنر کو پیش کیا جس پر گورنر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اسے گومل یونیورسٹی اور خطہ کے طلبہ کے لئے نیک شگون قرار دیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
معاوضے کا تنازع، کورولش عثمان کے اداکار نے ڈرامے کو خیر باد کہہ دیا
ترک اداکار براق اوزچیویت نے مشہور ڈرامہ سیریز کورولش عثمان کو معاوضے کے تنازع کے باعث خیر باد کہہ دیا ہے۔
ترکی میڈیا ادارے کے مطابق براق گزشتہ پانچ سیزنز سےاس ڈرامے میں ’عثمان بے‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہے تھے جوکہ ارتغرل غازی کے بیٹے کا کردار ہیں اب اس ڈرامہ سیریز کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق براق اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ کے درمیان نئے سیزن کے لیے معاوضے پر اختلافات سامنے آئے۔ اداکار نے فی قسط 40 لاکھ ترک لیرا کا مطالبہ کیا، جو پروڈکشن ٹیم کے لیے قابل قبول نہیں تھا۔
معاملہ کشیدہ ہونے کے بعد دونوں فریقین نے مبینہ طور پر ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر اَن فالو بھی کر دیا، جس سے اختلافات کی خبریں مزید تقویت پکڑ گئیں۔ براق اوزچیویت نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں الوداع کہنے کو "عظیم خوبی" قرار دیتے ہوئے ناظرین کا شکریہ ادا کیا اور جلد نئی کہانی میں واپسی کا بھی اعلان کیا۔
نئے سیزن میں کہانی عثمان بے کے بیٹے، اورحان غازی پر مرکوز ہوگی جبکہ بوڑھے عثمان کا کردار بھی متعارف کروایا جائے گا جو کوئی اور اداکار ادا کرے گا۔ نئے مرکزی کردار کے لیے مرت یازجی اوغلو، مرات یلدرم اور ابراہیم چیلیک کول جیسے اداکاروں کے نام زیر غور ہیں۔