کوالٹی کنٹرول بورڈ گلگت بلتستان کا 40 واں اجلاس ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن گلگت کے دفتر میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹرز کی سرگرمیوں اور گلگت بلتستان میں سپلائی کی جانے والی ادویات کے معیار کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوالٹی کنٹرول بورڈ گلگت بلتستان کا 40 واں اجلاس ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن گلگت کے دفتر میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹرز کی سرگرمیوں اور گلگت بلتستان میں سپلائی کی جانے والی ادویات کے معیار کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان نے کی جس میں ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے حکام، ڈاکٹرز کمیونٹی اور KIU گلگت کے ممبران نے شرکت کی۔ ضلعی ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے شروع کیے گئے کل 22 کیسز بورڈ کے سامنے پیش کیے گئے۔  مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندے اور مالکان اپنے مقدمات کے دفاع کے لیے موجود تھے۔ مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے متعلق 10 مقدمات ڈرگ کورٹ جی بی میں غیر معیاری ادویات کی تیاری پر چلائے گئے۔معیاد ختم ہونے والی اشیاء کی فروخت، نااہل شخص کی موجودگی اور ڈرگ ایکٹ 1976ء کی غفلت پر ڈرگ سیل لائسنس کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 5 فارماسیوٹیکل فرموں کو 30 لاکھ روپے مالیت کا سٹاک تبدیل کرنے کا جرمانہ دیا گیا جس سے محکمہ صحت جی بی کے مستفید ہونے والے حکومتی اخراجات میں بچت ہو گی۔02 کیسز میں ملزمان کو حتمی شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان ڈرگ کنٹرول

پڑھیں:

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے برقرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے برقرار
  • پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار چنکارہ ہرن کے غیرقانونی شکار پر 40 لاکھ روپے جرمانہ
  • نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں
  • پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
  • گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
  • نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش
  •  خیبر پی کے میں45 کروڑ 19 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • فلسطینیوں کی نسل کشی میں کردار ادا کرنیوالی بین الاقوامی کمپنیاں (2)