ایم ڈبلیو ایم نے گلگت بلتستان کیلئے قومی اسمبلی میں مضبوط آواز بلند کر دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
انجینئر حمید حسین طوری نے قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کیلئے آواز اٹھائی، معدنیات اور گرین ٹوور ازم پر تحفظات کا اظہار کیا، ایف سی میں حصہ، جی بی کونسل اجلاس کا نہ بلایا جانا، سکردو میں پانی بجلی کے مسائل اور روڈز کے فنڈز بحال کرنے جیسے مطالبات پیش کیے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین طوری نے قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کیلئے آواز اٹھائی، معدنیات اور گرین ٹوور ازم پر تحفظات کا اظہار کیا، ایف سی میں حصہ، جی بی کونسل اجلاس کا نہ بلایا جانا، سکردو میں پانی بجلی کے مسائل اور روڈز کے فنڈز بحال کرنے جیسے مطالبات پیش کیے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور رکنِ قومی اسمبلی، انجینئر حمید حسین طوری نے قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کے عوام کی آواز بنتے ہوئے اہم قومی مطالبات پیش کیے۔ انہوں نے پوائنٹ آف آرڈر پر خطاب کرتے ہوئے سکردو میں جاری بدترین بجلی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ اٹھایا اور وفاقی حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
انجینئر حمید حسین طوری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پہلے ہی بنیادی آئینی و سیاسی حقوق سے محروم ہیں، ایسے میں بجلی اور دیگر سہولیات سے محرومی ظلم ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی توجہ دلائی کہ گلگت بلتستان کونسل، جس کا سربراہ وزیر اعظم پاکستان ہوتا ہے، گزشتہ تین سال سے ایک بھی اجلاس نہیں بلا سکی، جو جی بی کے عوام کے ساتھ سنگین ناانصافی اور مجرمانہ غفلت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس بلائے، بجلی بحران کا خاتمہ کرے اور علاقے کے عوام کے آئینی و سیاسی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام میں پھیلتی ہوئی بےچینی اور بداعتمادی کا خاتمہ ہو۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی میں نے قومی اسمبلی گلگت بلتستان کے عوام
پڑھیں:
گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
گلگت میں یومِ آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں ایف سی آر اور بادشاہت کا خاتمہ کیا، جس سے اس خطے میں عوامی حقوق کی بنیاد رکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی دی تاکہ عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کر سکیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہاں کے عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
صدر زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کے جذبۂ حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ پاکستان کا فخر اور استحکام کی علامت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں