محمود اچکزئی کی بھارتی جارحیت پر پراسرارخاموشی ،سیاسی اورعوامی حلقوں کا حیرت کااظہار
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد: اپوزیشن اتحادتحریک تحفظ آئین کے صدر، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور پشتون قوم پرست رہنماء محمود خان اچکزئی کی بھارتی جارحیت پر پراسرارخاموشی پرسیاسی اورعوامی حلقوں نے حیرت کااظہارکیاہے۔تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی ،جومختلف قومی خصوصاًسیاسی معاملات میں پیش پیش رہتے ہیں،خاص طور پراسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ،موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر انہوں نے کوئی ایک بیان بھی جاری نہیں کیا،حتیٰ کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں منظورکی گئی قراردادکے موقع پر بھی وہ ایوان کے اجلاس میں نہیں آئے ،محمودخان کے اس طرزعمل پرسیاسی حلقے حیرت زدہ ہیں اور اس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں،محمودخان اچکزئی نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردی کے حوالے سے بھی کبھی کوئی واضح بیان نہیں دیاحالانکہ کہ وہ سیاسی معاملات پر اسمبلی کے فلور پرسخت تقاریرکرتے رہتے ہیں اور ایک موقع پرانہوں نے سپیکرسردارایازصادق کو حوالدار کہہ دیاتھاجس پر سپیکرکی طرف سے بھی فوری ردعمل ظاہرکیاگیاتھا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران نے ٹکا کر جواب دیا اور دے بھی رہا ہے، شیری رحمٰن
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ اگر یہ جنگ بڑھتی چلی گئی تو یہ جنگ محدود نہیں رہ سکے گی، امریکی صدر بار بار کہہ رہے ہیں میں امن کراتا ہوں لیکن کریڈٹ نہیں ملتا، نیتن یاہو اور نریندر مودی کے نظریات ایک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل جارحانہ اور بے قابو ہے جو پورے خطے کا پولیس مین بننا چاہتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ ایران نے ٹکا کر جواب دیا اور دے بھی رہا ہے، ایران کا ردعمل بھی سب دیکھ رہے ہیں، دنیا میں کشیدگی اونچی سطح پر جاسکتی ہے اگر یہ معاملہ اسی طرح چلتا رہا۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ اگر یہ جنگ بڑھتی چلی گئی تو یہ جنگ محدود نہیں رہ سکے گی، امریکی صدر بار بار کہہ رہے ہیں میں امن کراتا ہوں لیکن کریڈٹ نہیں ملتا، نیتن یاہو اور نریندر مودی کے نظریات ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بلا اشتعال خطے میں جنگ مسلط کی، جو باعثِ تشویش ہے، مودی سرکار جس طرح دھمکیاں دے رہی ہے وہ منطقی اور مثبت بات چیت کے لیے تیار نہیں۔