گلبر خان کی قیادت میں گلگت بلتستان میں علاقائی جماعت کی تشکیل کیلئے کوششیں شروع
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
صوبائی وزیر راجہ ناصر علی خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کسی جماعت کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ اپنی جماعت بنائیں گے، یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں علاقائی جماعت کی تشکیل کیلئے کوششیں شروع ہو گئیں، ممکنہ طور پر بننے والی علاقائی جماعت کو وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان لیڈ کرینگے۔ ان کے علاوہ صوبائی وزراء راجہ ناصر علی خان، حاجی عبد الحمید، شمس الحق لون، دلشاد بانو، راجہ اعظم خان، سید امجد زیدی بھی اس مجوزہ جماعت میں شامل ہوں گے۔ بلتستان کے سینیئر صحافی محمد اسحاق جلال کے مطابق جماعت کی تشکیل کیلئے وزیر اعلیٰ اور وزراء کے درمیان کئی نشستیں ہوئی ہیں اور تمام نے علاقائی جماعت کی تشکیل پر اتفاق کر لیا ہے اور اس بابت رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصہ کر لیا گیا ہے۔ علاقائی جماعت کی تشکیل کا مقصد علاقے کے آئینی، بنیادی اور سیاسی حقوق کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنا ہے۔ صوبائی وزیر راجہ ناصر علی خان نے علاقائی جماعت کی تشکیل کی کوششوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کب تک وفاق کی طرف دیکھتے رہیں گے؟
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آج نہ سہی تو کل ہمیں علاقائی جماعت ضرور بنانا پڑے گی، اس کیلئے کل کی بجائے کوشش آج کیوں نہ کر لی جائے۔ جب تک ہماری اپنی جماعت نہیں ہوگی تب تک ہماری کوئی عزت نہیں ہو گی اور نہ ہی ہمارے حقوق کا تحفظ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم علاقائی جماعت نہیں بنائیں گے ہمارے دکھوں کا مداوا نہیں ہو گا۔ ہم نے ضرورت کے پیش نظر علاقائی جماعت کی تشکیل کیلئے باقاعدہ کوششیں شروع کر دی ہیں، مجوزہ جماعت میں وزیر اعلیٰ سمیت کئی وزراء شامل ہونگے، ہم علاقے کے حقوق کیلئے مشترکہ کوششیں کرینگے اور عوام کیلئے لڑیں گے۔ یہ ہمارا عہد ہے کہ انشاء اللہ ہم اپنی کوششوں میں کامیاب ہوں گے، مگر ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کسی جماعت کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ اپنی جماعت بنائیں گے، یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علاقائی جماعت کی تشکیل کی جماعت کی تشکیل کیلئے کر لیا
پڑھیں:
پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے اعتراف کیاہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کرتے وہ خود جوابدہ ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما کوثر کاظمی نے عمران خان کے ٹویٹ کا ذکر کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کی قیادت سے استدعا کی ہے کہ میرے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا کریں، جو پی ٹی آئی کی قیادت عمران خان کو ری ٹویٹ نہیں کر رہی وہ جانتی ہے کہ عمران خان کی زبان جنرل عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے خلاف ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے
اس پر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے جب پی ٹی آئی کاموقف جاننا چاہا تو نعیم حیدر پنجوتھا نے جواب دیا کہ جو پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کو ری ٹویٹ نہیں کرتے وہ خود جوابدہ ہیں، بہرحال یہ حقیقت ہے کہ عمران خان کو یہ کہنا پڑا ہے۔؎
مزید :