Islam Times:
2025-04-25@08:35:05 GMT

گلگت بلتستان گلوبل وارمنگ سے متاثر ہے، وزیر اعلیٰ

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

گلگت بلتستان گلوبل وارمنگ سے متاثر ہے، وزیر اعلیٰ

حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ گلگت بلتستان میں جنگلات میں اضافے کیلئے کام کرنا ہو گا۔ شجرکاری کے اس موسم میں درخت لگانے اور مناسب دیکھ بھال کرنا لازمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت زندگی کی علامت ہے اور ان کی موجودگی کسی بھی علاقے کی خوبصورتی، معیشت اور ماحول کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ جی بی کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے اور اپنے آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے جنگلات میں اضافہ اور ان کا تحفظ لازمی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ماحولیاتی آلودگی، گلوبل وارمنگ اور اس کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پوری دنیا کیلئے چیلنج بن چکے ہیں۔ گلگت بلتستان بھی ان اثرات سے محفوظ نہیں رہا۔ پچھلے چند سالوں میں درختوں کی بے دریغ کٹاؤ کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب ان مسائل کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی زمین کو سرسبز بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ رقبے کے حوالے سے جی بی میں جنگلات کا تناسب انتہائی کم ہے، جس میں اضافے کی ضرورت ہے۔ اگر وسائل کا استعمال منظم منصوبہ بندی کے تحت شفاف انداز میں کیا جائے تو گلگت بلتستان میں جنگلات کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگلات میں اضافے اور ان کے تحفظ کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ گلگت بلتستان میں جنگلات میں اضافے کیلئے کام کرنا ہو گا۔ شجرکاری کے اس موسم میں درخت لگانے اور مناسب دیکھ بھال کرنا لازمی ہے۔ محکمہ جنگلات عوام کو معیاری درختوں کی دستیابی یقینی بنائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر مزید کہا کہ دیامر کیلئے حکومت کا منظور کردہ ورکنگ پلان جنگلات میں اضافہ اور ان کے تحفظ کیلئے معاون ثابت ہو گا۔ ورکنگ پلان پر عملدرآمد سے جنگلات کی غیر قانونی کٹاؤ کو روکا جا سکے گا اور وزیر اعلیٰ نے اس ضمن میں محکمے کو انتہائی احتیاط اور ذمہ داری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کی کہ شجرکاری کے مہم میں زندگی سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہم سب مل کر ایک سرسبز اور خوشحال گلگت بلتستان کا بنیاد رکھ سکیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان جنگلات میں میں جنگلات وزیر اعلی میں اضافے اور ان

پڑھیں:

آج بروز جمعرات24اپریل2025موسم کی صورتحا ل جانئے

اسلام آباد( نیو زڈیسک)آج بروز جمعرات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):گلگت بلتستان:بگروٹ اور بونجی میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 46، چھور 45، بہاولنگر، جیکب آباد، خیرپور، لاڑکانہ، مٹھی، موہنجو داڑو اور ٹنڈو جام میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈیپ فیک ویڈیو کا ہدف بن گئے، ایف آئی اے میں شکایت درج
  • نیوجرسی کے قریب جنگلات میں آتشزدگی، ساڑھے 12 ہزار ایکٹر اراضی متاثر
  • آج بروز جمعرات24اپریل2025موسم کی صورتحا ل جانئے
  • وفاقی اور گلگت بلتستان حکومتیں بارش متاثرین کی فوری امداد، بحالی کیلئے اقدام کریں: بلاول
  • اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
  • اسلام آباد، جی بی کونسل سیکرٹریٹ آفس کی تعمیر کے حوالے سے امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس
  • وزیر اعلیٰ فوری طور پر مولانا محمد دین کو برطرف کریں، سید علی رضوی
  • خنجراب بارڈر کو سال بھر کیلئے کھول دیا گیا
  • زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز