اجلاس میں انڈومنٹ فنڈ کے حوالے سے موجودہ PC-I ڈرافٹ پر صحافتی تنظیموں کے تحفظات دور کرنے کیلئے نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ سینٹرل پریس کلب اور صحافتی یونینز پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ ڈرافٹ کی ازسرِ نو تیاری ممکن بنائی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ جی بی کے سیکرٹری اطلاعات دِلدار احمد ملک کی زیر صدارت صوبے میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل اور عامل صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات بروئے کار لانے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سنٹرل پریس کلب گلگت اور یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صحافیوں کی فلاح و بہبود، ادارہ جاتی ترقی اور میڈیا کے موجودہ چیلنجز کے تناظر میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں انڈومنٹ فنڈ کے حوالے سے موجودہ PC-I ڈرافٹ پر صحافتی تنظیموں کے تحفظات دور کرنے کیلئے نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ سینٹرل پریس کلب اور صحافتی یونینز پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ ڈرافٹ کی ازسرِ نو تیاری ممکن بنائی جا سکے۔ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو 200 ملین روپے کے انڈومنٹ فنڈ کی منظوری کے لیے سفارشات ارسال کی جائے گی، اور یہ فنڈ مستقل بنیادوں پر بلاک ایلوکیشن کا حصہ بنانے کی سفارش کی جائے گی۔ نیز صحافیوں کو فیلڈ رپورٹنگ کیلئے سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے NATCO کے ذریعے سرکاری گاڑی کی فراہمی یا الگ پی سی ون کیلئے ترجیحات وضع کی جائینگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عامل صحافیوں کیلئے ایکریڈیٹیشن کارڈز کے اجراء کے لیے باقاعدہ معیار مقرر کیا جائیگا، اور صحافتی تنظیموں کی فراہم کردہ فہرستوں کا ان اصولوں کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔ مالی سال 2024-25ء کے لیے پریس کلبز کو حسب روایت گرانٹ ان ایڈ جاری کی جائے گی، جس کے لیے آڈٹ رپورٹ اور دیگر ضروری دستاویزات کی فراہمی ضروری ہو گی۔ گلگت بلتستان میں کام کرنے والے ڈیجیٹل میڈیا اداروں کی درجہ بندی کے لیے کمیٹی سفارشات تیار کرے گی۔ علاوہ ازیں "معلومات تک رسائی" اور "صحافیوں کے تحفظ" سے متعلق قوانین کی تیاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ان جملہ مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر اقدامات بروئے کار لانے کیلئے مشترکہ کمیٹی کے ارکان کی نامزدگی کی گئی جن میں طاہر رانا (صدر سینٹرل پریس کلب)، خالد حسین (صدر یونین آف جرنلسٹس GB)، زوہیب اختر (گلگت یونین آف جرنلسٹس) اور محکمہ اطلاعات کے متعلقہ افسران شامل ہونگے۔ تمام شرکاء نے محکمہ اطلاعات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے صحافیوں کی بہبود کے لیے فوری اور عملی اقدامات کا خیرمقدم کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انڈومنٹ فنڈ صحافیوں کی اجلاس میں پریس کلب کیا گیا جائے گی کے لیے

پڑھیں:

گلگت میں آٹا، کوکنگ آئل، گھی سمیت 32 اشیاء غیر معیاری قرار

چیف ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر جنید اختر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں غیر معیاری اشیا خورد ونوش کے استعمال سے کینسر، ہارٹ جیسے خطرناک امراض پھیل رہے ہیں، عوام کو غیر معیاری اشیاء کے بجائے معیاری اشیاء کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے چار ماہ کے دوران آٹا، کوکنگ آئل، گھی سمیت 32 اشیا کو غیر معیاری قرار دیدیا ہے۔ چیف ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر جنید اختر نے بتایا کہ ڈرگ فوڈ اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری اور ڈرگ کنٹرول ایڈ منسٹریشن کا عملہ گلگت بلتستان کو غیر معیاری مضر صحت اشیا خوردونوش و ادویات سے پاک کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ آٹا، گھی، کوکنگ آئل سمیت 32 اقسام کی اشیاء غیر معیاری ثابت ہو چکی ہیں، آٹے کا سیمپل محکمہ خوراک کی جانب سے لیبارٹری بھجوایا گیا تھا جبکہ کوکنگ آئل، گھی، مصالحہ جات و دیگر اشیا، کے سیمپل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھیجے گئے تھے۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد رپورٹس متعلقہ اداروں کے ذمہ داروں کو ارسال کی گئی ہیں، آگے روک تھام کو یقینی بنانا انکا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹرز غیر معیاری ادویات کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، مختلف میڈیکل سٹورز اور ہسپتالوں کا جائزہ لینے کا سلسلہ جای ہے۔ گلگت بلتستان میں غیر معیاری اشیا خورد ونوش کے استعمال سے کینسر، ہارٹ جیسے خطرناک امراض پھیل رہے ہیں، عوام کو غیر معیاری اشیاء کے بجائے معیاری اشیاء کا انتخاب کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ لیکن تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی
  • نون لیگ خواتین ونگ ضلع گلگت کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی
  • جی بی کابینہ اجلاس، ٹیسٹنگ سروس کا قیام، رائلٹی فیسوں میں کمی سمیت اہم فیصلے
  • گلگت میں آٹا، کوکنگ آئل، گھی سمیت 32 اشیاء غیر معیاری قرار
  • ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، وزیر اعظم شہباز شریف کی جائزہ اجلاس میں ہدایت
  • جماعت اسلامی کاآئی ٹی سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ
  • سول ڈیفنس کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری
  • کاشتکاروں کو اگلی فصل کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی جائے گی، مریم نواز
  • گلگت بلتستان میں یوم تشکر، پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی