190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ کل دن بارہ بجے سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ 17 جنوری کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سزا سنائی گئی تھی،
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور بشری
پڑھیں:
پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری! امریکی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ حاصل کرنیکا سنہری موقع
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے امریکا کی 100 اعلیٰ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی اسکالرشپ کی درخواستیں جمع کرانے کا آغاز ہوگیا۔
سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق اسکالرشپ پروگرام یو ایس-پاکستان نالج کوریڈور پروجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔
اسکالرشپس کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی کیٹگری میں ٹاپ 50 جامعات کو رکھا گیا ہے جس میں اسکالرشپ پانے والوں کو ٹیوشن فیس، اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس فراہم کیا جائے گا۔
دوسری کیٹگری میں 51-100 نمبر کی یونیورسٹیز شامل ہیں اور اس میں اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کو سالانہ 12 ہزار ڈالر کی ٹیوشن بمع اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس دی جائے گی۔
اسکالرشپ کے لیے درخواستیں 30 اپریل 2026 تک ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جمع کرائی جا سکیں گی۔