کنول شوزب اور علیمہ خان—فائل فوٹوز

پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کی بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن کے خلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہو گئی۔

پارٹی رہنماؤں کی آن لائن میٹنگ کی کنول شوزب کی ویڈیو لیک ہوئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟

جی ایچ کیو پر حملہ، پی ٹی آئی ویمن ونگ کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ویمن ونگ کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔

لیک ویڈیو میں کنول شوزب نے کہا ہے کہ اگر تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ کوئی کون ہوتا ہے کسی کو منشی کہنے والا؟ کیا یہ باتیں کرنے والی ہیں؟

کنول شوزب لیک ویڈیو میں یہ کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ مجھے جب بھی علیمہ آپا ملیں گی تو میں ان سے لڑوں گی، پوچھوں گی، علیمہ آپا کو کہوں گی کہ یا توسیاست میں آنے کا اعلان کریں یا پارٹی کو برباد نہ کریں۔

دوسری جانب ’جیو نیوز‘ کے رابطہ کرنے پر کنول شوذب نے لیک ویڈیو پر مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کنول شوزب پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

پاکستان کو مکمل آمریت میں دھکیل دیا گیا ہے، علیمہ خان

بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مکمل آمریت میں دھکیل دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ قوم ہمیشہ سے جنگوں میں اپنی فوج کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے لیکن ہمارے سیاستدان نریندر مودی کو جواب دینے پر تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مکمل آمریت میں دھکیل دیا گیا ہے، فوجی عدالتوں میں 9 مئی کے کیسز میں سزائیں دی گئی۔

علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا 9 مئی کی سی سی ٹی وی وڈیو کی بات کیوں نہیں کی جارہی، بتائیں کیا پتلون اٹھانے کی سزا 10 سال قید ہوتی ہے؟

متعلقہ مضامین

  • ویڈیو لیک ہونے کے بعد کنول شوزب کا رد عمل بھی سامنے آگیا
  • پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات پر مبنی ایک اور ویڈیو لیک
  • علیمہ خان کیخلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہونے پر کنول شوزب نے کیا کہا؟
  • کنول شوزب نے علیمہ خان کے پارٹی میں کردار پر سوالات اٹھا دیے، ویڈیو لیک
  • پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کی مبینہ ویڈیو لیک ہو گئی
  • پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کیخلاف محاذ کھول دیا
  • کنول شوزب کا علیمہ خان پر پارٹی کو برباد کرنے کا الزام، نیا محاذ کھل گیا
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششیں، جنید اکبر پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے
  • پاکستان کو مکمل آمریت میں دھکیل دیا گیا ہے، علیمہ خان