عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر امریکی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی غیر رسمی گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز

نیویارک (شاہ خالد ) عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر امریکی صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر امریکی صدر اور وزیر اعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے اسلامی ملکوں کے سربراہان کی آپس میں گفتگو بھی ہوئی تھی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

ملاقات میں عالمی رہنماؤں کے مابین گرم جوشی سے مصافحہ، غیر رسمی اور بے تکلفانہ گفتگو اور تبادلہ خیال ہوا۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کو نہایت مفید قرار دیا ہے۔

اجلاس کے دوران مسلم ممالک کے رہنماؤں نے خطے میں امن کے لیے اپنے مؤقف اور تجاویز بھی پیش کیں، تاہم فی الحال کسی مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کا حل تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بغیر زندگی کتنی خوبصورت ہوگی۔

یہ بات انہوں نے تمام مسلم ممالک کے سربراہان سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کہی، جس میں تمام مسلمان ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی پر تجاویز پیش کی گئیں۔

ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے علاوہ ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، مصر، امارات اور اردن کے سربراہان موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ تصور کریں کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بغیر زندگی کتنی خوبصورت ہوگی، آج کی ملاقات غزہ کی جنگ کا حل تلاش کرنے کے لیے اہم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچوہدری ظہور الٰہی شہید کا 44واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے چوہدری ظہور الٰہی شہید کا 44واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس؛ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عائد سات ارب ڈالر کا پروگرام؛ آئی ایم ایف جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا اسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئرمحمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دے دیا ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے: محمود خان اچکزئی اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غلط قرار دے دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عرب اسلامی سربراہی اجلاس پر امریکی صدر اور شہباز شریف اجلاس کے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری