پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کیخلاف محاذ کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پی ٹی آئی کی رہنما اور اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف محاذ کھول دیا۔
رپورٹ کے مطابق پارٹی زوم میٹنگ کی کنول شوزب کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی، کنول شوزب نے کہا کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟
کنول شوزب نے کہا کہ کوئی کون ہوتا ہے کسی کو منشی کہنے والا، علیمہ خان سیدھی طرح سیاست میں آنے کا اعلان کر دیں، مجھے جب بھی علیمہ آپاملیں گی میں ان سے لڑوں گی پوچھوں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کنول شوزب علیمہ خان پی ٹی آئی
پڑھیں:
حکومت معاشی محاذ پر مضبوط پیش رفت کر رہی ہے،وزیرخزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معاشی محاذ پر بھرپور پیش رفت کی ہے۔وہ آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔مقامی کاروباری ماحول میں بہتری پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے قرضوں میں اکتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے اور زرعی قرضوں کا حجم 2.5 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے قرضوں میں بھی اڑتیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں 65 ہزار نئے سرمایہ کاروں کے ساتھ سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ کمپنی کی رجسٹریشن سالانہ 250,000 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹرکچرل ریفارمز کو بھی بڑی سطح پر لاگو کیا جا رہا ہے اور تاریخ میں پہلی بار ٹیرف ریفارمز کا آغاز کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تینتالیس وزارتوں اور چار سو محکموں میں حقوق دینے کا عمل بھی جاری ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے پنشن سسٹم میں کنٹریبیوٹری ماڈل نافذ کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سال سرکاری اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اس سال کے آخر تک پانڈا بانڈز متعارف کرائے گی۔
اشتہار