پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو تھوڑی دیر کی تحویل کے بعد چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
راو لپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر تحویل میں لینے کے کچھ دیر بعد چکری انٹرچینج پر چھوڑ دیا۔
پولیس نے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو بھی رہا کر دیا ہے۔اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی تھی۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
علیمہ خان اور نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔اس سے پہلے پولیس حکام نے علیمہ خان اورنورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست کی تھی۔تحویل میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اوپن ٹرائل کا کوئی تقاضا پورا نہیں کیا جارہا، بانی پی ٹی آئی کو یہ ریلیف نہیں دینا چاہتے کیونکہ پھر سب کو آزاد کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنا ڈر پڑا ہوا ہے، آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے مگر ہمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور روک دیاگیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے باجوڑ سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کرلیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان پی ٹی آئی
پڑھیں:
لاہور: پب جی گیم کھیلتے ہوئے والدہ، بھائی اور 2 بہنوں کو قتل کرنے والے مجرم کو 100 سال قید کی سزا
سیشن کورٹ لاہور نے کاہنہ میں پب جی گیم کھیلتے ہوئے والدہ، بھائی اور 2 بہنوں کو قتل کرنے کے مقدمے میں مجرم علی زین کو 100 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
اڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سو سال قید اور چالیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت نے کہا کہ ملزم علی زین نے والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے ملزم کو 4 بار عمر قید کی سزا دی جا رہی ہے۔
تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا، عدالت میں حبیب الرحمٰن پراسیکیوٹر نے گواہان کو پیش کیا۔
پراسکیوشن نے کہا کہ ملزم نے رات کے دو بجے گیم سے متاثر ہو کر گھر والوں پر فائرنگ کردی تھی۔