UrduPoint:
2025-08-12@23:44:35 GMT

عمران خان کی بہنوں کو رہا کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT

عمران خان کی بہنوں کو رہا کر دیا گیا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2025ء) عمران خان کی بہنوں کو رہا کر دیا گیا، تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں نے چکری میں علیمہ خان اور نورین خان کا استقبال کیا۔ پنجاب پولیس نے بانی تحریک انصاف کی 2 بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب سے حراست میں لیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لیا۔

راولپنڈی پولیس علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے ہمشیرہ علیمہ خانم نے اڈیالہ کے قریب سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے ساتھ دھرنا دے دیا تھا۔ ملاقات کا دن ہونے کے باوجود عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات نہیں کروائی گئی تھی۔ عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ جب تک بھائی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی یہاں سے نہیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور روکا گیا، سلمان اکرم، ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھا سمیت سب کو روکا گیا ہے۔ علیمہ خانم نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کروائی جارہی، ہم جیل کے باہر بیٹھ جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک مرتبہ عمران خان کی بہنوں کو اپنے بھائی سے ملاقات نہ کروانے کے بعد دھرنا دینے پر گرفتار کر کے رات کے اندھیرے میں چکری کے قریب اتار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر قومی اسمبلی میں بھی شدید احتجاج کیا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسد قیصر نے مطالبہ کیا کہ عمران خان سے ملاقات کروائی جائے۔ اگر بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہ کروائی گئی تو کل بھی اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کی تحریک انصاف علیمہ خان سے ملاقات کی بہنوں بہنوں کو

پڑھیں:

پاکستان تحریک انصاف ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق  ہوسٹل سٹی میں تقریباً 40 پی ٹی آئی کارکنان دھرنے کے حوالے سے کانفرنس کررہےتھے۔ پولیس چھاپے پر پی ٹی آئی کارکنان بینرز اور ڈنڈوں سے لیس تھے۔ پی ٹی آئی کارکنان نے اشتعال انگیز نعرے بازی شروع کردی۔

عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ

مقدمے کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان 14 اگست کو دھرنے میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ پولیس کو دیکھ کر پی ٹی آئی کارکنان نے مزاحمت کی اور دھاوا بول دیا۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو تھوڑی دیر کی تحویل کے بعد چھوڑ دیا
  • عمران خان سے ملاقات کا دن،علیمہ خان اور بہنوں کو تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج پہنچا دیا گیا
  • پنڈی پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب ناکے سے تحویل میں لے لیا
  • علیمہ خان اور نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی، پولیس نے حراست میں لے لیا
  • راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو تحویل میں لے لیا
  •   گرفتاری منظور ہے، لیکن ضمانت نہیں کراؤں گی،علیمہ خان کا دوٹوک اعلان
  • دعا ہے ججز ہمت کر کے انصاف دیں اور سزاؤں کو غیر قانونی قرار دیں: علیمہ خان
  • دعا ہے ججز ہمت کرکے انصاف دیں اور سزاؤں کو غیر قانونی قرار دیں، علیمہ خان
  • پاکستان تحریک انصاف ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئی