اسلام محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہے، گلبر خان
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے محدود وسائل کے باوجود حکومت نے اپنے دیگر اخراجات کو کم کرکے مزدور کی کم از کم اجرت کو 37 ہزار کیا اور تمام عارضی ملازمین کو اس کی ادائیگی یقینی بنائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خا ن نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اسلام سماجی انصاف کے اصولوں اور محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہے۔ یکم مئی ان مزدوروں کی قربانیوں اور عزم کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے بنیادی حقوق کو برقرار رکھنے اور کام کے منصفانہ ماحول کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ آج کا دن محنت کشوں کی عظمت کی علامت ہونے کے ساتھ یہ موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ اپنے محنت کشوں کے قومی تعمیر کیلئے انمول خدمات کا اعتراف کریں۔ نبی کریم (ص) کی کئی احادیث میں محنت کشوں کے حقوق، ان کو مناسب معاوضہ کی ادائیگی اور محنت کش طبقہ کے ساتھ منصفانہ سلوک کو یقینی بنانے کی تعلیم دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم اس امر کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں کہ اقتصادی ترقی کے ثمرات سے محنت کشوں سمیت آبادی کے تمام طبقات خوشحال ہوں۔ حکومت گلگت بلتستان نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سوشل پروٹیکشن پالیسی منظور کی ہے۔ محدود وسائل کے باوجود حکومت نے اپنے دیگر اخراجات کو کم کرکے مزدور کی کم از کم اجرت کو 37 ہزار کیا اور تمام عارضی ملازمین کو اس کی ادائیگی یقینی بنائی۔ مستقبل میں بھی گلگت بلتستان میں محنت کشوں کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محنت کشوں کے حقوق گلگت بلتستان
پڑھیں:
غیرت کے نام پر قتل کی روکتھام کیلئے اقدامات کرینگے، ترجمان حکومت بلوچستان
اپنے بیان میں صوبائی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے۔ کسی کو بھی قتل کرنیکی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی۔ اپنے بیان میں صوبائی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے۔ کسی کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح مؤقف اختیار کیا اور بہت سی جماعتوں سے بات چیت کی ہے۔