سکردو 240 بیڈ ہسپتال کا کام 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہسپتال کیلئے درکار بائیومیڈیکل آلات کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ اس اہم منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہیلتھ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے اصلاحات کئے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع میں قائم 30 بیڈ ہسپتالوں کو مکمل فعال بنایا جائے گا جس کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے تیار کئے جانے والے پی سی ون پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں درستیاب وسائل میں جزوی طور پر فعال کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سکردو میں زیر تعمیر 250 بیڈ ہسپتال کا کام 30 جون تک مکمل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال کیلئے درکار بائیومیڈیکل آلات کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ اس اہم منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچ سکے۔ وزیر اعلیٰ نے 300 بیڈ ہسپتال چلاس کیلئے درکار زمین کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ گلگت میڈیکل اور نرسنگ کالج انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اس منصوبے کی ریویژن کی جلد منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو سفارش کی جائے گی۔ گلگت بلتستان میں جاری میگا پی ایس ڈی پی منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کو بھی گلگت بلتستان دورے کی دعوت دی ہے جس پر انہوں نے گلگت آنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان بیڈ ہسپتال وزیر اعلی کہا کہ
پڑھیں:
برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
برٹش کونسل پاکستان نے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کو جلد از جلد درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ برٹش کونسل پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر پاکستانی طلباء نے حال ہی میں اپنے تعلیمی امتحانات کے نتائج حاصل کیے ہیں اور وہ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو فوری طور پر یو کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طلباء کو ویزا کے لیے درخواست دینے میں تاخیر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ درخواست دینے کے لیے، پاکستانی طلباء کے پاس یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ CAS حوالہ نمبر ہونا چاہیے اور تمام ضروری دستاویزی ثبوت تیار ہوں۔ طلباء طالب علم ویزا کے لیے آن لائن gov.uk/student-visa پر درخواست دے سکتے ہیں۔ وقت پر درخواست دینے سے ویزا کے عمل میں تاخیر سے بچا جا سکتا ہے اور طلباء کو وقت پر اپنی پڑھائی شروع کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔