سیاحوں کے لئے خوشخبری، بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سیاحوں کے لئے خوشخبری، سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی احکام کے مطابق گلگت بلتستان اور ہنزہ جانے والے تمام مسافر اب براستہ ناران سفر کر سکیں گے، سرد موسم میں ہونے والی برف باری سے جمے گلیشیئرز کو ہیوی مشینری سے کاٹ کر راستہ بحال کیا گیا۔بابوسرٹاپ کی بحالی سے گلگت جانے میں اب 4 سے 5 گھنٹے کی مسافت کم ہو گی ، سیاحوں نے این ایچ اے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔بابوسرٹاپ وادی کاغان کے شمال میں 150 کلومیٹر طویل ایک پہاڑی درہ ہے جس سے چلاس کی شاہرہ قراقرم سے جا ملتی ہے۔یاد رہے کہ برفانی علاقہ ہونے کے باعث بابوسر کا راستہ 6 ماہ تک گلیشیئر سے بند ہو جاتا ہے۔ جس سے سیاحوں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری!
مشہور گیم فورٹ نائٹ امریکا میں آئی فون صارفین کے لیے پھر دستیاب ہو گیا۔ ایپک گیمز کے مطابق صارفین گیم کو ایپک گیمز اسٹور اور آلٹ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے فورٹ نائٹ کو تقریباً پانچ برس قبل اپنے ایپ اسٹور سے خارج کر دیا تھا۔ ایپل کی جانب سے ایسا ایپک گیمز کے اپنے گیم میں اِن ایپ پے منٹ سسٹم پیش کرنے کے بعد کیا گیا تھا۔
تاہم، دونوں کمپنیوں کے درمیان چلنے والی طویل عدالتی جنگ کے فیصلے میں ایپل پر لازم قرار دیا گیا کہ کمپنی ایپ سے باہر ہونے والی خریداری کی فیس نہیں لے گی۔ جس کے بعد گیم امریکا میں آئی فون صارفین کے لیے دوبارہ دستیاب ہوگیا ہے۔
فیصلہ آنے کے تھوڑی دیر بعد ہی سی ای او ٹِم سوئینی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ایپک نے فورٹ نائٹ کو امریکا میں آئی او ایس پر واپس لانے کا ارادہ کیا ہے۔
انہوں نے ایپل کو ایک پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر کمپنی کورٹ کا فرکشن-فری، ایپل-ٹیکس-فری فریم ورک کا اطلاق عالمی سطح پر کرتی ہے تو گیم ایپ اسٹور پر واپس آجائے گا اور اس معاملے پر موجودہ اور مستقبل کے مقدموں کو ختم کر دیا جائے گا۔