موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں. شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
گلگت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے،حالیہ بارشوں اور سیلاب نے جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں. ان خیالات کااظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت میں سیلاب اور کلاڈ برسٹ سے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں، گلگت میں حالیہ بارشوں سے بہت نقصانات ہوئے، حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس ہے.
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور امن وا مان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موسمیاتی تبدیلیوں بارشوں اور سیلاب گلگت بلتستان حالیہ بارشوں شہباز شریف
پڑھیں:
وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت و ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے، سیاحت اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے گلگت بلتستان کے حالیہ دورے اور وہاں سیلابی صورت حال کے بعد ریلیف سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی فنڈز کی فراہمی کے عمل پر بات کی۔
مزید پڑھیں: برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
انہوں نے سڑکوں کے انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری کو سراہا اور کہا کہ خطہ بے پناہ قدرتی حسن اور سیاحت سے وابستہ ترقی کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیر خزانہ نے زور دیا کہ سرمایہ کاری ذمہ دارانہ انداز میں کی جائے، تعمیراتی قوانین اور ماحولیاتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، بالخصوص فضلے اور پانی کے نظم و نسق میں تاکہ مقامی ماحولیاتی نظام محفوظ رہے۔
انہوں نے گلگت بلتستان حکومت کو نئی آمدنی کے ذرائع تلاش کرنے اور ہوائی اڈوں و سڑکوں کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات کی ترقی پر توجہ دینے کی ترغیب دی تاکہ بالخصوص خلیجی ممالک سے آنے والے سیاحوں کے لیے پیکیج ٹورزم کو فروغ دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسپین روانہ
وزیر اعلیٰ گلبر خان نے وفاقی وزیر کو خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نمایاں ٹریفک دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ گلگت ایئرپورٹ کو بھی بین الاقوامی معیار پر اپ گریڈ کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے جس سے سیاحت مزید بڑھے گی۔
وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان حکومت عوامی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 10 اضلاع میں عملے میں اضافہ کر رہی ہے اور جی بی سیکریٹریٹ میں سینئر افسران کے لیے کیریئر میں بہتری کے مواقع فراہم کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حاجی گلبر خان سینیٹر محمد اورنگزیب وزیر اعلٰی گلگت بلتستان وفاقی وزیر خزانہ و محصولات