وفاق کا پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے کیلیے سخت اقدام‘ صوبوں کو خط لکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے صوبوں سے مدد مانگ لی۔وفاق نے پیٹرولیم ترمیمی ایکٹ 2025 ء پر سختی سے عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومتوں کو خط لکھ دیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے کہا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور سپلائی چین کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پیٹرولیم ترمیمی ایکٹ 2025 پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔ذرائع کے مطابق صوبوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں پیٹرولیم ایکٹ 1934 میں کی جانے والی ترمیم پیٹرولیم ترمیمی ایکٹ 2025 ء نے پیٹرولیم شعبے کے ریگولیٹری فریم ورک میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں تاکہ اسمگلنگ کو روکا جا سکے اور سپلائی چین کی سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے، اور اس سلسلے میں صوبوں کا کردار نہایت اہم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکی فوج نے منشیات اسمگلنگ کرنے والی کشتی پر حملہ کر کے 3 ہلاک کر دیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی فوج کی جانب سے کیریبین میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ کارروائی میں امریکی افواج کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے تصدیق کی۔
پیٹ ہیگستھ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ حملہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر کیا گیا اور منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے تک ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر منشیات اسمگلنگ بند نہ کی گئی تو اس کے شرکاء کو زندگی کا حق برقرار نہیں رکھا جائے گا۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ اس سلسلے کی تازہ مثال ہے جس میں ستمبر کے آغاز سے اب تک کیریبین اور پیسفک ساحلوں پر امریکی کارروائیوں میں 18 جہاز نشانہ بن چکے ہیں اور ان میں مجموعی طور پر قریب 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کی تلاشی اور تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں۔