گستاخ امام زمانہ کیخلاف گلگت میں عوام ایک بار پھر سڑکوں پر، مظاہرے اور ریلی، ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: استور میں ناصبی ملا کی جانب سے امام زمانہ کی شان میں بدترین گستاخی کی تھی، کیخلاف گلگت بلتستان میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل احتجاج ہو رہا ہے لیکن حکومت نے ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جس کی وجہ سے عوام میں شدید غمِ و غصہ پایا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم
حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں گستاخی کرنے والے تکفیری شخص کی عدم گرفتاری کیخلاف گلگت میں عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی گئی، خزانہ روڈ پر جلسہ کیا گیا۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ سنی مقررین نے کہا کہ تکفیری شخص نے امام زمانہ کی شان میں بدترین گستاخی کی جو ہر صورت قابل مواخذہ ہے۔ حکومت نے اس ملعون ناصبی کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا نہ دی تو پورے گلگت بلتستان کو جام کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ استور میں ناصبی ملا کی جانب سے امام زمانہ کی شان میں بدترین گستاخی کی تھی، کیخلاف گلگت بلتستان میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل احتجاج ہو رہا ہے لیکن حکومت نے ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جس کی وجہ سے عوام میں شدید غمِ و غصہ پایا جاتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امام زمانہ کی کی شان میں
پڑھیں:
کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر عوام کیلئے چالان نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر
معروف اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں بلکہ انعام ہونا چاہیے، یہ عوام کا مطالبہ ہے۔
سوشل میڈیا پر ای چالان سسٹم پر تبصرہ کرتے ہوئے نبیل ظفر نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں اگر کوئی ٹریفک، گڑھوں اور سڑکوں کی حالت کے باوجود اپنی گاڑی کو بحفاظت منزل تک پہنچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اسے جرمانہ نہیں بلکہ انعام دیا جانا چاہیے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کو روزانہ ٹریفک جام، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور لاپرواہ ڈرائیورز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے باوجود وہ صبر اور حوصلے کے ساتھ اپنی گاڑیاں چلاتے ہیں جو کہ واقعی قابل تعریف ہے۔
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر ای چالان سسٹم کا نفاذ کیا ہے جس کے باعث ہزاروں شہریوں کے گھر چالان پہنچ چکے ہیں۔ عوام سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے یہ سسٹم بند کرنے اور پہلے خستہ حال سڑکوں کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu