Jasarat News:
2025-11-03@02:40:28 GMT

ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17انٹر کرکٹ ، زون 6نے ٹورنامنٹ جیت لیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17انٹر کرکٹ ، زون 6نے ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی : ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17انٹر کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی ظفر ریاض فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دیتے ہوئے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ہمارے ادارہ میڈی کیم گروپ آف کمپنیز نے نچلی سطح پر ہمیشہ کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ہیں اور ہم کراچی کے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اپنی ان کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر منعقد کردہ آرسی اے کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے مہمان خصوصی جناب ظفر ریاض باری ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ ایکسٹرنل افیئر میڈی کیم گروپ آف کمپنیز نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی ندیم عمر کی قیادت میں کرکٹ کے فروغ کیلئے جو کام کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد توصیف صدیقی نے ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے میڈی کیم گروپ نے ہمیشہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی حوصلہ افزائی کی ہے جس کے لیے خلیل احمد نینی تال والا، جنید خلیل نینی تال والا اور انکے ادا رے کا نام سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اعظم خان کوآرڈینیٹر آرسی اے کے، جاوید اختر کیانی اور زون کے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون سے وقت مقررہ پر ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہوا۔قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میچ میں زون 6 وائٹس نے زون 3 وائٹس کو 66 رنز سے شکست دے کر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ زون 6 وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے۔ حماد عالم اور محمد اذان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچریاں اسکور کیں۔ حماد عالم نے 11 چوکوں کی مدد سے 104 اور محمد اذان نے 4 چوکوں 7 چھکوں کی مددسے 103 اور طلال محمود نے 21 رنز بنائے۔ جواب میں زون تین وائٹس 182 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ محمد حمزہ نے 46، اسد اللہ 37، دانیال علی نے 22 رنز بنائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے

پڑھیں:

بلوچستان بار کونسل انتخابات، 37 امیدواروں میں مقابلہ

بار کونسل کے بیان کے مطابق 8 نشستوں کیلئے 37 امیدواروں میں مقابلہ جاری ہے۔ بلوچستان کو پانچ گروپس میں تقسیم کیا ہے، جن میں مختلف اضلاع شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان بار کونسل کے انتخابات آج ہو رہے ہیں۔ 8 نشستوں پر 37 امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ انتخابات میں پروفیشنل لائزر پینل، انڈیپنڈنٹ پینل، ڈیموکریٹک وکلاء پینل سمیت آزاد امیدوار مدمقابل ہیں۔ بلوچستان بار کونسل سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان بار کونسل کے انتخابات برائے سال 2025 تا 2030 کے سلسلے میں ریٹرننگ افسر و بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین عدنان بشارت کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیداروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

صوبے کو 5 انتخابی گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا گروپ کوئٹہ، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، نوشکی اور چاغی پر مشتمل ہے۔ دوسرا گروپ ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، زیارت، موسیٰ خیل اور بارکھان، تیسرا گروپ کیچ، پنجگور، گوادر، لسبیلہ اور حب، چوتھا گروپ قلات، خضدار، مستونگ، خاران اور آواران، جبکہ پانچواں گروپ سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، اوستہ محمد، جھل مگسی، کوہلو اور ڈیرہ بگٹی پر مشتمل ہے۔ بار کونسل سیکرٹریٹ کے مطابق پولنگ کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ بلڈنگ میں انتظامات مکمل ہیں۔ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے: حافظ نعیم سندھ حکومت کے ای چالان سسٹم کے خلاف بول پڑے
  • جویر‌یہ سعود کا کراچی کے دفاع میں بیان، شہریوں کی سوچ پر تنقید
  • کراچی گندہ نہیں اسے گندہ کہنے والوں کی سوچ گندی ہے، جویریہ سعود
  • کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
  • ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان،کراچی کے طلبا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • غلطی نہیں کی تو جرمانہ نہیں لگے گا، تصدیق کے بعد چالان معاف ہونگے، آئی جی سندھ
  • بلوچستان بار کونسل انتخابات، 37 امیدواروں میں مقابلہ
  • کراچی میں سب سے زیادہ چالان کس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے؟
  • کرکٹ آسٹریلیا کا بگ بیش لیگ کی نجکاری کا فیصلہ