محبوبہ مفتی کا مودی حکومت کی اتحادی جماعتوں سے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ کا کہنا ہے کہ بل وقف ایکٹ کے بنیادی مقصد کے منافی ہے جو وقف املاک کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کو غیر آئینی اور آمرانہ قرار دیتے ہوئے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو پر زور دیا ہے کہ وہ اس کی مخالفت کریں۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کے دو اہم اتحادیوں سے اپیل کی کہ وہ اس بل کو روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بل کی منظوری سے بھارت کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ بل وقف ایکٹ کے بنیادی مقصد کے منافی ہے جو وقف املاک کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے بل کے حوالے سے حزب اختلاف کے تحفظات کو نظرانداز کر دیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ بھارتی آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق پر براہ راست حملہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی نے
پڑھیں:
مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار
معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دے دیا گیا۔
اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے 500 با اثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیت ہیں جبکہ مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا نام بھی مسلم دنیا کی 50 بااثر ترین شخصیات میں شامل ہے۔
معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ہماری...
مسلم دنیا کی 50 بااثر ترین شخصیات میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی شامل ہیں۔
دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل پاکستانیوں میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، میر شکیل الرحمان، حامد میر، حافظ نعیم الرحمان، عمران خان، ڈاکٹر عمر سیف، ملالہ یوسفزئی اور دیگر بھی شامل ہیں۔