امریکی شہر فلیڈیلفیا میں جہاز کو حادثہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
امریکی شہر فلیڈیلفیا میں ایک چھوٹے جہاز کو حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
فلیڈیلفیا میں حادثے کا شکار ہونے والے اس ایئر ایمبولنس میں مریض بچے سمیت 6 افراد سوار تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں مزید بے گناہ جانیں چلی گئی ہیں۔
تاہم اس حادثے میں اموات کی درست تعداد ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔
ایئر ایمبولنس کی کمپنی نے کہا ہے کہ ہم حادثے میں کسی کے بچ جانے کا دعویٰ نہیں کرسکتے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کی وجہ سے کچھ گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
یہ حادثہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم کے چند دن بعد ہی پیش آیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں مسافر طیارے اور فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز ہونے والے تصادم میں 67 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Philadelphia جہاز فلیڈیلفیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جہاز
پڑھیں:
چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے پر مکمل نگرانی
بیجنگ :
چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان شی ای نے کہا ہے کہ امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس لارنس آبنائے تائیوان سے گزرا جس کی عوامی سطح پر تشہیر کی گئی ۔جمعرات کے روزترجمان نے بتا یا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے اس پورے عمل کے دوران امریکی جنگی جہاز کے گزرنے کی نگرانی اور اپنے حفاظتی اقدامات کے تحت بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا اور قانون کے مطابق اس سے مؤثر طریقے سے نمٹا۔ ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی ریمارکس حقائق کے منافی ہیں ، قانونی اصولوں کو مسخ کرتے ہیں، عوام کو الجھا تے ہیں اور بین الاقوامی تاثر کی گمراہی کا باعث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا بند کرے اور آبنائے تائیوان میں مشترکہ طور پر امن و استحکام کی حفاظت کرے۔
Post Views: 1