الیکٹرک بس سروس کا افتتاح، ملتان میں شہری پر تشدد کرنیوالا پولیس افسر معطل، گرفتاری کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس میں سواری کی اور تفصیلی معائنہ بھی کیا۔ الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کے بارے میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے بریفنگ دی۔ جس میں بتایاگیا کہ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر،وائی فائی، یو ایس بی (USB)پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ الیکٹرک بس میں 30نشستیں،80مسافروں کی گنجائش ہو گی۔ الیکٹرک بس میں سپیشل افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہو گی۔ پہلی بار میں الیکٹرک بس میں مسافروں کے تحفظ کے لئے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔ گرین ٹاؤن ہمدرد چوک ڈپو میں 9 مخصوص چارجنگ سٹیشن قائم کیے گئے، ہر چارجنگ کے بعد 250 کلومیٹر فاصلہ طے کر سکے گی اور چار مرتبہ روٹ مکمل کرسکے گی۔ بس میں مسافروں کی سہولت کے لئے روٹ ڈسپلے بھی نظر آئے گا۔ الیکٹرک بس میں خواتین کے لئے الگ فی میل سیکشن ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ ہراسانی کے واقعات کے سد باب کے لئے کیمرے بھی نصب ہوں گے۔ لاہورکے سب سے بڑے طویل ترین 21کلو میٹر روٹ پر 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن براستہ کوئینز روڈ، مزنگ، فیروز پور روڈ، کیمپس پل اور اچھرہ نہر سے ای بس سروس شروع ہوگی۔ لاہور کی پہلی ای بس سروس پر 17ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے۔ ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ ای وی بس سروس کا باقاعدہ آغاز فروری کے وسط میں ہوگا۔ ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ پر 42 جدید ترین بس شیلٹر قائم ہونگے اور ہر 9منٹ کے بعد بس آئے گی۔ الیکٹرک بس کے لئے مخصوص ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی اور بس کی ٹریکنگ ممکن ہو گی۔ الیکٹرک بس کا کرایہ ڈیجیٹل والٹ،ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے ادا کیا جا سکے گا۔ یورنیورسل ٹرانسپورٹ کارڈ بھی ایشو کئے جائیں گے۔ الیکٹرک بس کے لئے70 ڈرائیور کی سپیشل ٹریننگ کا آغاز ہو گیا ہے۔دریں اثناء وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کابھی جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے بس سٹینڈ پر سولر فین اور واٹر کولر کی تنصیب کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اورہر بس سٹینڈ پرسیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ای ٹیکسی کی پنجاب میں اسمبلنگ کا جائزہ لینے اور نجی اشتراک سے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے اقدامات کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف کے فوری ایکشن لینے پر شہری پر تشدد کرنے والا پولیس افسر معطل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تشدد کرنے والے پولیس افسر کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں ہوتی۔ مجھے اپنے ہر شہری کی عزت نفس کا احساس ہے۔ کسی کو عام آدمی پر ظلم وزیادتی کی اجازت نہیں دوں گی۔ تشدد کی فوٹیج دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں معمر شہری پر پولیس افسر کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی اورواضح کیاکہ پولیس کو تشدد کا کوئی حق نہیں۔پولیس کو شہریوں کے ساتھ عزت واحترام کا رویہ اپنانا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس میں پولیس افسر گرین ٹاو ن کے لئے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ