Express News:
2025-04-25@03:22:06 GMT

چیمپئینز ٹرافی؛ کون کتنے عرصے بعد ٹیم میں واپس آیا؟

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں 4 کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

اعلان کردہ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستانی اسکواڈ پر بھارتیوں کو تشویش کیوں؟

ناقص فارم کی وجہ سے عبداللہ شفیق، کم تجربے کی وجہ سے محمد عرفان خان ا ور سفیان مقیم جبکہ انجری کے باعث صائم ایوب اسکواڈ میں جگہ بنانے سے محروم رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

انکی جگہ آل راؤںڈر فہیم اشرف، اوپنر فخر زمان، مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ اور ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل کو ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

فہیم اشرف:

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اپنا آخری ون ڈے میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 11 ستمبر 2023 میں  ایشیاکپ میں کھیلا تھا جہاں پاکستان کو بدترین شرکت کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

فخر زمان:

جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے اپنا آخری میں انگلینڈ کیخلاف 11 نومبر 2023 کو آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں کھیلا تھا جس کے بعد سے وہ ٹیم سے باہر ہیں۔

خوشدل شاہ:

مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا آخری میچ 7 اکتوبر 2023 کو کھیلا تھا، جس کے بعد سے وہ ٹیم میں جگہ بنانے سے قاصر رہے ہیں۔

سعود شکیل: 

ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے اپنا آخری میں انگلینڈ کیخلاف 11 نومبر 2023 کو آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں کھیلا تھا اور پھر وہ ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اپنا ا خری

پڑھیں:

نواز شریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

 ویب ڈیسک :  مسلم لیگ ن کے صدر  نوازشریف  نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 کہ  میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔

نوازشریف جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے طریقہ کار کیخلاف درخواست گزار کے وکیل کومہلت

متعلقہ مضامین

  •    نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • رجب بٹ پاکستان واپس کب آئیں گے؟ یوٹیوبر نے خاموشی توڑ دی
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • نوازشریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • نواز شریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • نوازشریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ 
  • رشبھ کو چنائی سُپر کنگز نے اسکواڈ حصہ کیوں نہیں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی
  • بلوچستان: ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 15 لیویز اہلکار برطرف، اب تک کتنے اہلکاروں کو گھر بھیجا جا چکا؟