پنجاب حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 فروری 2025ء ) پنجاب حکومت نے پانچ فروری کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نوٹفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے تحت پانچ فروری کو صوبے میں تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2025ء کیلئے اعلان کردہ 17 عوامی تعطیلات میں 5 فروری کی چھٹی بھی شامل ہے، اس کے علاوہ سندھ حکومت بھی اس دن کو صوبے میں تعطیل کا اعلان کرچکی ہے، سندھ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس جی اے اینڈ سی ڈی) نے جمعہ کو اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کیا۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ 5 فروری کو بدھ کا روز ملک میں یکجہتی کشمیر کے دن کے طور پر منایا جائے گا کیوں کہ 5 یومِ کشمیر فروری کو ہر سال کشمیریوں سے یک جہتی کا دن منایا جاتا ہے، اس موقع پر حکومتی سطح پر ملک بھر میں عام تعطیل کی جاتی ہے، ہر چھوٹے بڑے شہر میں اس حوالے سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں، جلسے منعقد کیے جاتے ہیں جن میں شہری بڑی تعداد میں شرکت کر کے کمشیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تعطیل کا اعلان عام تعطیل فروری کو کو صوبے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :