Jasarat News:
2025-09-17@23:46:22 GMT

جان بچانے والی 36 دواؤں پر کسٹم ڈیوٹی بالکل معاف

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

جان بچانے والی 36 دواؤں پر کسٹم ڈیوٹی بالکل معاف

صحتِ عامہ کے حوالے سے کارکردگی کا معیار بہتر بنانے کے لیے لازم ہے کہ حکومت انقلابی نوعیت کے اقدامات کرے۔ دنیا بھر میں حکومتیں صحتِ عامہ کا گراف بلند کرنے کے لیے ایسے ہی اقدامات کیا کرتی ہیں۔ ہمارے ہاں البتہ ایسا نہیں ہو پارہا۔

بھارت کی وزیرِخزانہ نرملا سیتا رمیا نے بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے جان بچانے والی 36 دواؤں پر کسٹم ڈیوٹی بالکل معاف کردی ہے۔ اب کسی بھی شخص کو جان بچانے والی اِن دواؤں پر ڈیوٹی کی مد میں کچھ بھی ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس کے نتیجے میں صحتِ عامہ کا معیار بلند ہوگا اور عام آدمی کو زیادہ ریلیف مل سکے گا۔

چند ایک ریاستوں کے سوا بھارت کے طول و عرض میں سرکاری اسپتال معیاری ہیں اور غریبوں کے علاج پر غیر معمولی توجہ دی جاتی ہے۔ گجرات، مہاراشٹر، جنوبی اور مشرقی بھارت میں سرکاری کنٹرول والے ادارے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش اور ہریانہ وغیرہ میں سرکاری اداروں کا حال بُرا ہے۔

نرملا سیتا رمیا نے انکم ٹیکس کے لیے حد بڑھاکر 12 لاکھ روپے سالانہ کردی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سالانہ 12 لاکھ روپے تک کمانے والے کسی بھی شخص کو انکم ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ ایک بڑی ریلیف ہے۔ ملک بھر میں اس فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے۔ بھارت کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں حکومت اگرچہ بہت مضبوط ہے مگر آبادی کی واضح اکثریت اب بھی انتہائی غریب ہے اور سخت نامساعد حالات میں زندگی بسر کر رہی ہے۔ ایسے میں انکم ٹیکس کی سیلنگ بڑھانے سے عام آدمی کو سکون کا سانس لینے کا موقع ملے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی؛ وزیراعظم

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک قطر کی خود مختاری، سلامتی کی خلاف ورزی کی، جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ 

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ ہم ایک اہم اور افسوسناک واقعے کے تناظر میں اکھٹے ہوئے ہیں، اسرائیل نے ہمارے برادر ملک قطر کی خود مختاری، سلامتی کی خلاف ورزی کی۔ انہوں کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اسرائیل کا قطر پر حملہ جارحانہ اقدامات کا تسلسل ہے، اسرائیل نے جارحیت کے ذریعے امن کی کوششوں کو شدید دھچکا دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

 وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ یو این سکیورٹی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر کرائے ، غزہ میں طبی عملے کو فوری رسائی دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،  بجائے خاموش رہنے کے ہمیں متحد ہونا ہوگا،  اس جارحیت کے بعد سوال ہے کہ اسرائیل نے مذاکرات کا ڈھونگ کیوں رچایا؟ اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے ، انسانیت کے خلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔ ہم اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کے حامی ہیں۔ غزہ میں شہری آبادی کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں، ہم نے اجتماعی دانش سے اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ 

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  

واضح رہے کہ ہنگامی سربراہی اجلاس اسرائیل کے قطر پر حملے کی مذمت اور خطے پر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 50 سے زائد رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
  • قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، خواجہ محمد آصف
  • معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے: اے پی سی
  • ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی
  • حب چوکی پر بس سے اسمگل شدہ سامان نکل آیا، ضبط کرنے پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کسٹم کی ہوائی فائرنگ
  • سامعہ حجاب نے ملزم زاہد کو معاف کرنے کیلئے کی جانے والی ڈیل پر خاموشی توڑ دی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری
  • انکم ٹیکس مسلط نہیں کرسکتے تو سپرکیسے کرسکتے ہیں : سپریم کورٹ 
  • جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی؛ وزیراعظم
  • جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ