مراکش کشتی حادثہ:زندہ بچ جانے والے 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد:مراکش اور اسپین کے درمیان پیش آنے والے کشتی حادثے میں محفوظ رہنے والے مزید 8پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں حکام نے ان سے حادثے کی تفصیلات معلوم کرکے اپنی تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
پاکستان واپس آنے والے مسافروں میں محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفیٰ، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصویر احمد شامل ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق شیخوپورہ، 2کا سیالکوٹ، 2کا منڈی بہاالدین جبکہ باقی 2کا گجرات اور جہلم سے ہے۔ ان کی عمریں 21 سے 41 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں اور وہ قطر ایئرویز کی پرواز QR614 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔
حکام کے مطابق اس حادثے میں زندہ بچنے والے 22 پاکستانیوں کو اب تک وطن واپس لایا جا چکا ہے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ متاثرین نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کو اسپین پہنچنے کے لیے بھاری رقوم ادا کی تھیں۔ ان کا سفر دبئی، ایتھوپیا اور پھر سینیگال کے راستے طے کیا گیا، جہاں سے انہیں غیر قانونی طور پر یورپ منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
مسافروں نے بتایا کہ ایجنٹوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی غیر محفوظ سمندری راستے سے اسپین بھیجنے کی کوشش کی۔ تفتیشی ادارے اس انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے متاثرین سے مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔
ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ قانونی راستے سے بیرون ملک جانے کو یقینی بنائیں اور کسی بھی نامعلوم فرد یا ایجنٹ کو اپنے دستاویزات نہ دیں۔ مزید برآں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے قریبی ایف آئی اے سرکل سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد: باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی تاحال لاپتا، 5ویں روز بھی تلاش جاری
اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کا اپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے، اپریشن کے لیے ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا۔
امدادی ذرائع نے کہا کہ پہلی ٹیم گاڑی ڈوبنے سے 600 میٹر کی حدود میں لڑکی کی تلاش کرے گی، پہلی ٹیم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز8 اور 4 میں سواں پل کے نیچے بھی لڑکی کی تلاش کرے گی۔
دوسری ٹیم جی ٹی روڈ پر سواں پل سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیس فور میں مشرق کی جانب سرچ کرے گی۔
تیسری ٹیم جی ٹی روڈ پر سواں پل سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز4میں مغرب کی جانب لڑکی کی تلاش کرے گی۔