گورنر سندھ کا ایتھوپین سفارتخانے کے سیاحتی پویلین کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
گورنر سندھ کا ایتھوپین سفارتخانے کے سیاحتی پویلین کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
(سب نیوز )گورنر سندھ، محمد کامران خان ٹیسوری نے ہفتہ کے روز پاکستان ٹریول مارٹ میں قائم ایتھوپین سفارتخانہ اسلام آباد کے سیاحتی پویلین کا دورہ کیا۔ ایتھوپیا کی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایتھوپین سفارتخانہ نے اس سال پاکستان ٹریول مارٹ میں اپناسیاحتی پویلین قائم کیا ہے۔گورنر سندھ کی پویلین آمد پر، ایتھوپیا کے کراچی میں اعزازی قونصل ابراہیم خالد تواب نے سفارتخانے کے عملے کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کو ایتھوپیا کی سیاحت، ثقافتی ورثے اور دارالحکومت ادیس ابابا کی جدید خطوط پر ترقی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مابین مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں ایتھوپیا کی سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے میں ایتھوپین سفارتخانہ کے کردار کو سراہا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کی صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں
ایس آئی ایف سی کی جامع حکمت عملی کے مثبت اثرات آنے شروع ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈکی نجکاری سے کسانوں کو جدید، تیز ، شفاف اور مؤثر مالی خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکےگی جبکہ بی وائی ڈی (بِلڈ یور ڈریمز) کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے مقامی کمپنیوں سے اشتراک ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی طرف سرمایہ کاروں کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مزید برآں رواں سال گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کےتحت گرین پاک لگون گڈانی اور گرین پاک ریورفرنٹ ناران کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ پاکستان میں ماحول دوست سیاحت کو نئی جہت، گرین ٹورزم منصوبوں کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی ہے جبکہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی منصوبے ملکی معیشت میں بہتری کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔