اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ یکم فروری 2025ء ) مرکزی سیاسی رہنماء مصطفی نواز کھوکھرنے کہا ہے کہ صوبوں سے ججز کو ٹرانسفر کرنے کا مقصد ایک جج کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانا ہے،رولز کے مطابق چیف جسٹس تین سینئر ترین ججز میں تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی اقتدار میں ہوتا ہے تو ایسے لگتا ہے کہ اقتدارختم نہیں ہونا، دس پندرہ سالوں کے پلان بنائے جاتے ہیں، اقتدار کا نشہ ہی ایسا ہے۔

اس طرح کی تیاریاں پہلے بھی تاریخ میں کی جاتی رہیں ، میں اب توقع بھی نہیں رکھتا کہ سپریم کورٹ یا آئینی بنچ انصاف دے گا، وکلاء کو کردار ادا کرنا ہوگا، وکلاء اگر باہر سے چیف جسٹس کو نہیں روک سکتے، تو پھر دوماہ بعد باقی صوبوں میں ہائیکورٹس میں ابھی ایسا ہوگا۔

(جاری ہے)

ججز نے جو خط لکھا ہے اس میں ایک لفظ آئین کے ساتھ فراڈ بھی لکھا گیا، ان کا مقصد صوبوں سے ججز کو ٹرانسفر کرنے کا مقصد ایک جج کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بھی تعینات کرنا ہے۔

رولز کے مطابق چیف جسٹس تین سینئر ترین ججز میں تعینات کیا جائے گا۔ موجودہ حکومت نے پہلا قانون الیکشن قانون کو تبدیل کیا، الیکشن پٹیشن کو عدلیہ سے لے کر ٹربیونل کو دیا گیا، اس کے تحت ٹربیونل بنائے گئے،پھر عدلیہ کو فتح کرنے کیلئے 26ویں ترمیم کی گئی، میڈیا کو فتح کرنے کیلئے پیکا قوانین لے آئے۔سیاسی انتقام کی لہرمرضی کی عدلیہ کے بغیر کیسے ممکن ہے؟ ایک جماعت کو جتنی سزائیں اور ٹرائل ہوئے وہ اعلیٰ عدلیہ کے معیار پر پورے نہیں اترتے۔

حکومت کا مقصد یہ ہے ہم جیسے مرضی انتقامی کاروائیاں کریں، لیکن کوئی جج ہمارے خلاف کھڑا نہ ہو اور کوئی عدالتی فیصلہ ہمارے خلاف نہ آئے۔ یاد رہے میڈیا کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کیلئے تین ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت تین سینئر ججزکوسندھ ، پنجاب اور بلوچستان سے اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کا سپریم کورٹ میں ایلیویٹ ہونے کا امکان ہے، جب کہ ان کی جگہ جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنائے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کیا گیا ہے، جسٹس محمد آصف کا بلوچستان ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقصد

پڑھیں:

جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: جسٹس راجا انعام امین منہاس کی سماعت سے معذرت

---فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے بانیٔ پی ٹی آئی پر کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس پر سماعت سے معذرت کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی کی عبوری ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔

جسٹس انعام امین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہوں، کیس دوسری عدالت کو منتقلی کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی صدیق انجم کی عبوری ضمانت پر درخواست سیشن عدالت نے خارج کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کا 24سال بعد فیصلہ، ہائیکورٹ کا حکم برقرار،پنشن کے خلاف اپیل مسترد
  • جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: جسٹس راجا انعام امین منہاس کی سماعت سے معذرت
  • جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت
  • جسٹس ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا معاملہ، جسٹس منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی
  • آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل
  • آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
  • فیکٹری کے ایک ملازم کے اکاؤنٹ میں تمام ملازمین کی تنخواہ ٹرانسفر
  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار