مدارس کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم پر بھی توجہ دینی چاہیے، سراج الحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہو ر (نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جمعیت طلبہ عربیہ کے سالانہ اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی علوم کے ساتھ مدارس کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے، موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے، مدارس کے طلبہ دینی علوم کے ساتھ اس میں بھی مہارت حاصل کریں، ہمیں جدید علوم کو سیکھنا ہے
اور ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ استعماری طاقتوں نے تعلیم، معیشت پر قبضہ کر رکھا ہے، دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کو ایک پیج پر آنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مدارس کو مسالک اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر امت کے اتحاد اور فکری ہم آہنگی کے لیے کام کرنا ہو گا،امت فرقہ واریت اور مسالک میں تقسیم رہی تو اسے بیرونی دشمنوں کی ضرورت نہیں۔سابق امیر جماعت نے کہا کہ غزہ میں اہل فلسطین نے مزاحمت کی تاریخ کی رقم کی ہے۔ غزہ جارحیت کے دوران اسلامی دنیا کے نام نہاد حکمران بھی بے نقاب ہو گئے ہیں، جنھوں نے خیر اور شر کے مقابلے میں ڈھکے چھپے شر کا ہی ساتھ دیا، یہ امریکی دبائو کو قبول کرتے رہے ا ور اسرائیلی مظالم پر خاموشی اختیار کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے اسلامی ممالک کی حکومتیں آگے آئیں اور پاکستان کو اس سلسلے میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ملک پر جاگیرداروں، وڈیروں او کرپٹ سرمایہ داروں کی حکومت ہے جو ایک مافیا کی صورت اختیار کر چکی ہے، خاندانوں کی حکومتوں کی وجہ سے عوام کو حقوق نہیں ملتے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے؛ چوہدری انوار الحق
سٹی 42 : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وفاقی حکومت کے تعاون سے نو تعمیر شدہ اٹامک انرجی کینسر ہسپتال مظفر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ چوہدری انوار الحق نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ڈائریکٹر جنرل این ایم او ڈاکٹر شازیہ فاطمہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں ہسپتال میں کینسر کی مختلف اقسام کی تشخیص اور علاج کے لیے دستیاب جدید مشینری بارے بھی بریفنگ دی گئی ۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے، مستقبل میں مختلف اقسام کے کینسرز کی تشخیص اور بروقت علاج کے لیے اس ہسپتال کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواہش تھی آزاد کشمیر کی عوام کے لئے ایک بہترین کینسر ہسپتال قائم ہو ۔ ہسپتال کی ضروریات کے لیے محکمہ صحت آزاد کشمیر اٹامک انرجی ہسپتال مظفر آباد کو ہر ممکن آپریشنل تعاون فراہم کرے گا ۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یہاں ہسپتال کا انفراسٹرکچر اور سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، صحت کے مسائل کا خاتمہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نےکہا کہ 5.4ارب کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا یہ ہسپتال کینسر جیسے مہلک امراض کے علاج معالجے میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔