راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے۔ اڈیالہ جیل
کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہفتے کو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جلدی ختم کی گئی، عدالت کے اندر قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا، ہم اس کے خلاف اے ٹی سی عدالت میں جائیںگے اس پر عدالت سے بات کریں گے۔ کمرا عدالت میں بھگدڑ مچی‘ اچانک پولیس اہلکار باہر بھاگے، نادیدہ قوتوں نے ساری سماعت کو سبوتاژ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے کے خلاف آرٹیکل6 لگنا چاہیے، قاضی فائز عیسیٰ نے فراڈ الیکشن کو تحفظ دیا، پی ٹی آئی کے ساڑھے 3 سو لوگوں کی ضمانت ہوئی لیکن کل انہیں دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا، ملک میں آئین معطل ہے۔وکیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ملک کی خاطر مذاکرات میں بیٹھے، حکومت بچی کھچی آزادی کو سلب کرنا چاہتی ہے، بانی نے کہا آج آزادی اظہار رائے کو دہشت گردی بنا دیا گیا ہے‘ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، کورٹ پیکنگ نہیں ہونی چاہیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا

اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے۔ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی
  • نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس کل سماعت کے لیے مقرر
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
  • جج سے بات نہ ہونے پر علیمہ خان کمرہ عدالت میں بانی کے فوکل پرسن پر برہم 
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کا کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
  • عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور آئینی درخواست دائر