واشگنٹن طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:تین روز قبل امریکا میں مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق پاکستانی نژاد خاتون اسریٰ حسین کی لاش مل گئی۔
اسریٰ حسین کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے اور ان کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں ہو گی،26 برس کی اسری حسین امریکن پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں، اسری حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا، انہوں نے انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے 2020 میں ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے شعبے میں گریجویشن کیا تھا اور بعد میں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔
پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر
اسری اور حماد کی پہلی ملاقات انڈیانا یونیورسٹی ہی میں ہوئی تھی جب 2017 سے 2021 کےدوران حماد کیلی اسکول آف بزنس سے فنانس کے شعبے میں گریجویشن کر رہے تھے،یہ ملاقات مسلم اسٹوڈنٹ اسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے منعقد تقریب میں ہوئی تھی۔
اسری حسین کام کے سلسلے میں کنساس گئی تھی جہاں انہیں ایک ہسپتال کی حالت بہتر بنانا تھی، دوران پرواز بھی وہ کام میں مصروف تھیں۔
یاد رہے کہ واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے حادثے میں دونوں طیاروں میں سوار 67 مسافروں کو مردہ قرار دیا جا چکا ہے، حادثے کے بعد دریا میں گرنے والے طیارے سے اب تک 40 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے 28 کی شناخت کر لی گئی ہے۔
لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :