دوست نما دشمن کچھ بھی کریں ان کو قوم اور مسلح افواج کی مربوط طاقت سے شکست ہوگی, جنرل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
سٹی42: چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کریں ان کو قوم اور مسلح افواج کی مربوط طاقت سے شکست ہوگی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یہ باتیں بلوچستان کے دورہ کے دوران دہشتگردوں اور شر پسند سازشیوں سکے ساتھ پیچیدہ لڑائی لڑنے میں مصروف سکیورٹی آفیسرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کل بلوچستان کا دورہ کیا تو انہیں بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی جس میں سینیئر سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام نے بھی شرکت کی۔
پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر
بلوچستان کے دورہ کے دوران جنرل سید عاصم منیر نے قلات میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔ گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کبھی ان کے ساتھ شہدا کی نماز جنازہ میں شامل ہوئے۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں قلات کی جھڑپ میں زخمی جوانوں کی عیادت کی اورملک کے دفاع کیلئے جوانوں کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری
بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک ہوئے، اس مقابلے میں ایف سی کے 18 جوان شہید ہوئے۔
آرمی چیف نے کہا کہ نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کریں ان کو شکست ضرور ملے گی، دشمنوں کو قوم اور مسلح افواج کی مربوط قوت سے شکست ہوگی۔
عام تعطیل کا اعلان
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اپنے غیر ملکی آقاؤں کے ایجنٹ بن کر دُہری پالیسیوں کی پیروی کرنے والوں سے آگاہ ہیں، وطن کے دفاع کیلئے جب بھی ضرورت پڑی ہم جوابی کارروائی کریں گے اور دفاع وطن کیلئے جب بھی ضرورت پڑی، یہ لوگ جہاں کہیں بھی ہوں گے، ان کا پیچھا کیا جائے گا، یہ دشمن ہماری قوم اور مسلح افواج کی ثابت قدمی سے ضرور شکست کھائیں گے۔
آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسروں اور جوانوں کی دہشتگردی کے خلاف کاوشوں کو سراہا اور بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
غالب مارکیٹ پولیس کا شیشہ پارٹی پر چھاپہ، 5 خواتین سمیت 24 ملزمان گرفتار
چیف نے امن اورترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں صوبائی حکومت کی حمایت جاری رکھنےکے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
بلوچستان کے علاقے قلات اور ہرنائی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ 31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشتگردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تھی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری متحرک ہوئے اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی علی الصبح قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے ، عاصم افتخار
افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے ، عاصم افتخار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دہشت گرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں، افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ طالبان حکام کو انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین نے کالعدم تنظیموں بی ایل اے، مجید بریگیڈ پر پابندیوں کی درخواست دی ہے، دہشت گرد افغان پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ ان شواہد میں مشترکہ تربیت، غیر قانونی اسلحہ کی تجارت، دہشت گردوں کو پناہ دینا اور مربوط حملے شامل ہیں، جن کا مقصد پاکستان میں شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا اور بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کو درہم برہم کرنا اور سبوتاژ کرنا ہے۔
مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ طالبان بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں اور دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کریں۔
عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو ایک پُر امن اور مستحکم افغانستان کے قیام میں کردار ادا کرنا ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانتخابات سے متعلق دولت مشترکہ کی رپورٹ، پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان انتخابات سے متعلق دولت مشترکہ کی رپورٹ، پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط صائم ایوب کی ایشیا کپ میں صفر پر آوٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ محکمہ موسمیات کی بارشوں کے 11ویں سپیل کی پیش گوئی ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم