31 مقدمات، بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کے31 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8فروری تک توسیع کر دی، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے ملزمہ کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا۔ تمام مقدمات کے تفتیشی افسروں کو ملزمہ کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا گیا، ملزمہ کی درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت بھی اڈیالہ جیل میں کی جائے گی۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت6 فروری تک ملتوی کر دی۔ استغاثہ کے مزید دو گواہوں کی شہادت ریکارڈ کی گئی، نو مئی کے روز نقصانات کے فوٹو بنانے والے پولیس کانسٹیبل عمران کی شہادت ریکارڈ کی گئی۔ پولیس کانسٹیبل عمران نے ساڑھے نو مئی کے روز کی 15 تصاویر عدالت میں پیش کیں، جی ایچ کیو حملہ میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے والے ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا۔ ایس ڈی او بلڈنیگ نے تخمینہ رپورٹ عدالت پیش کی۔7 لاکھ 80 ہزار روپے نقصان کی تفصیلات بھی عدالت پیش کر دیں، اضافی رپورٹس کی نقول مکمل نہ ہونے پر دو گواہ ریاض اور احمد یار کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا، استغاثہ کی جانب سے ڈیجیٹل شہادت پر مشتمل13 یو ایس بی عدالت میں داخل کروا دی گئی، عدالتی حکم پر یو ایس بیز میں موجود ڈیجیٹل شہادت کمپیوٹر میں محفوظ کر لی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ جس ملزم کو ڈیجیٹل شہادت چاہیے ہو وہ نقل اپلائی کر کے عدالت سے حاصل کر سکتا ہے۔ عدالت نے پی آئی ڈی پیمرا ایف ائی اے اور انٹرنل سکیورٹی رپورٹ نہ مکمل ہونے پر ایس ایس پی اپریشن راولپنڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ٓائندہ سماعت پر تمام اضافی رپورٹس کی نقول مکمل کر کے عدالت پیش کی جائیں، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عدالت پیش حکم دیا پیش کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ کی سزا معطل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ کی سزا معطل کردی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کی سزائیں معطل کرکے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزمان کو 20 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں 382 اے کے تحت منظور کی، جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، پی ٹی آئی ورکرز پر تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں