سپین کشتی حادثہ‘ سہولت کار ایف آئی اے فیصل آباد کے حوالے‘ مزید گرفتاریوں کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
گوجرانوالہ+ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سراغ لگا لیا۔ اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار ہونے والے اہم سہولت کار عبدالغفار کو ملزم کے خلاف ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے مقدمہ درج کر لیا۔ سہولت کو فیصل آباد منتقل کیا گیا پاکستانی ایجنٹ عبدالغفار نے درجنوں افراد کو یورپ بھجوانے میں اہم سہولت کاری کی، ملزم 2023 ء سے موریطانیہ میں رہ رہا تھا۔ملزم کا باپ سرفراز اور قریبی رشتے دار منیر 2018 ء سے موریطانیہ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزم عبدالغفار کے افریقی سمگلر ابوبکر سے رابطے کے شواہد بھی برآمد کر کیے گئے، ملزم کا تعلق پیر محل، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ گوجرانوالہ مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 15 پاکستانی واپس گھروں کو پہنچ گئے۔ 3 افراد گجرات اور ایک منڈی بہائوالدین کا رہائشی ہے جب کہ واپس پہنچنے والوں میں حافظ آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کا بھی ایک ایک نوجوان شامل ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق منڈی بہائوالدین کے شعیب ظفر کو عثمان نامی ایجنٹ نے مراکش بھجوایا تھا اور گجرات کے مدثر حسین کو بھجوانے میں انسانی سمگلر علی رضا ملوث ہے جب کہ گجرات کے عزیر اور عمران اقبال کو بھجوانے میں انسانی سمگلر فادی گجر، حافظ آباد کے آصف کو بھجوانے میں لاہور کا رہائشی انسانی سمگلر عثمان ملوث ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق گھروں کو واپس پہنچنے والے دیگر 8 پاکستانیوں میں محمد افضل، عدیل، عرفان، ارسلان، غلام مصطفیٰ، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصویر احمد شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ 8 افراد میں سے 2 شیخوپورہ، 2 سیالکوٹ، 2 منڈی بہائوالدین، 2 گجرات اور ایک جہلم کا رہائشی ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر کاروائی، جعل سازی کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر سمیت 2ملزم گرفتار کر لیے گئے، شناخت فیصل الیاس اور عمران علی کے نام سے ہوئی، ملزم فیصل الیاس نے جعلی ویزے پر ہنگری جانے کی کوشش کی، بنیتا نامی انڈین ایجنٹ سے 15ہزار اماراتی درہم کے عوض ہنگری کا جعلی ایمپلائمنٹ ویزا حاصل کیا جبکہ ملزم عمران علی سائوتھ افریقہ ویزے کی ٹمپرنگ میں ملوث ہے، ملزم کے ویزے پر لگی تاریخ تنسیخ ٹمپرڈ شدہ تھی، ایف آئی اے نے گرفتار ملزموں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ بھجوا دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھجوانے میں ایف آئی اے فیصل آباد
پڑھیں:
بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے حوالے سے سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریہ کمار یادیو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادیو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان تنازع نے ایشیا کپ کو پہلے ہی شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے واقعے نے معاملہ مزید کشیدہ کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کی دھمکی بھی دی تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہا کہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے۔ سیاست کو کھیل میں گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے۔ امید ہے کہ آنے والی فتوحات کا جشن تمام ٹیمیں وقار اور شائستگی کے ساتھ منائیں گی۔ ایشیا کپ کے مستقبل کے حوالے سے معاملات تاحال غیر یقینی ہیں اور اس حوالے سے آئندہ چند روز انتہائی اہم تصور کیے جا رہے ہیں۔