شام کے صدر احمد الشرع کا پہلا غیرملکی دورہ، آج سعودی عرب روانگی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
شام کے نو منتخب صدر احمد الشرع آج (اتوار) سعودی عرب کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ 2 روز قیام کریں گے۔ یہ ان کا پہلا غیرملکی سرکاری دورہ ہوگا، جس کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ حال ہی میں شام میں بڑی سیاسی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔
اس دورے میں شام اور سعودی عرب کے تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔ بدھ کو شام کی نئی حکومت نے احمد الشرع کو عبوری صدر مقرر کیا تھا، ساتھ ہی پرانی سیکیورٹی ایجنسیاں، مسلح گروہ، پارلیمنٹ اور بعث پارٹی کو ختم کرنے جیسے بڑے فیصلے کیے گئے، جبکہ سابقہ آئین کو بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شام کا آئین معطل، احمد الشرع عبوری صدر نامزد
صدر الشرع کے منصب سنبھالنے کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیں مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس سے پہلے، رواں ماہ کے آغاز میں شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے بھی ریاض کا دورہ کیا تھا، جبکہ گزشتہ جمعہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان دمشق پہنچے، جہاں انہوں نے شام کی نئی حکومت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مغربی پابندیاں ختم کرانے میں مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔ یہ دورہ شام اور سعودی عرب کے تعلقات میں نئے باب کے آغاز کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دورہ سعودی عرب سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شام قیام ملاقاتیں نو منتخب صدر احمد الشرع وزیر خارجہ اسعد الشیبانی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان قیام ملاقاتیں نو منتخب صدر احمد الشرع وزیر خارجہ اسعد الشیبانی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان احمد الشرع
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل بھی سامنے آگیا
بھارت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس کے ممکنہ اثرات کا بغور جائزہ لے گی اور قومی سلامتی کو ہر حال میں مقدم رکھے گی۔
وزارتِ خارجہ (MEA) کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا ہے
’ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ حکومت اس پیشرفت سے باخبر تھی جو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے زیرِ غور تھی۔
Our response to media queries on reports of the signing of a strategic mutual defence pact between Saudi Arabia and Pakistan
???? https://t.co/jr2dL0L4xP pic.twitter.com/Exlrm4wBEw
— Randhir Jaiswal (@MEAIndia) September 18, 2025
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاہدے کے اثرات کا مطالعہ کریں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ یہ ہماری قومی سلامتی، خطے اور عالمی استحکام پر کس طرح اثرانداز ہوگا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت قومی مفادات کے تحفظ اور ہر سطح پر جامع سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں