وزیراعلیٰ پنجاب کی 16ممالک کے ڈیفنس اتاشیز سے ملاقات، شاہی قلعہ کی سیر بھی کرائی گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور صرف پنجاب کا دل ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی ثقافتی اور تاریخی روح ہے۔ لاہور کی تاریخ، ثقافت اور فن تعمیر ہماری عظیم تہذیبی وراثت کا مظہر ہے۔ بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ اور شالامار باغ صرف عمارتیں نہیں، بلکہ ایک شاندار ماضی کی عکاس ہیں۔ لاہور کا شہر روایت اور جدت کا حسین امتزاج ہے، جو مسلسل ثقافتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔لاہوری کے طعام اور مہمان نوازی دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہی قلعہ میں ظہرانہ پر 16 ممالک کے ڈیفنس اتاشیز سے ملاقات کی۔ مہمانوں میں امریکہ، روس، جرمنی، جاپان، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار، نائیجیریا، بلغاریہ، روانڈا، تاجکستان اور فلپائن کے ڈیفنس اتاشی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور قلعہ کی تاریخی شاہی عرض گاہ کے احاطے میں تمام مہمانوں کا خود خیر مقدم کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈیفنس اتاشی اور ان کے اہلخانہ کو خوش آمدید کہا، بچوں سے اظہار شفقت کیا۔ وزیراعلیٰ کی دعوت پر ڈیفنس اتاشی اور مہمانوں کو شاہی قلعہ کے تاریخی مقامات کی سیاحت کرائی گئی۔ غیر ملکی مہمانوں اور بچوں نے وزیر اعلیٰ کیساتھ سیلفیاں بنائیں۔ غیرملکی سفراء نے شاہی قلعہ کی تاریخی اور دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کا مشاہدہ کیا اور سراہا۔مہمانوں کی لاہور کے روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور صرف پنجاب کا دل ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی ثقافتی اور تاریخی روح ہے۔ لاہور کی تاریخ، ثقافت اور فن تعمیر ہماری عظیم تہذیبی وراثت کا مظہر ہے۔ بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ اور شالامار باغ صرف عمارتیں نہیں، بلکہ ایک شاندار ماضی کی عکاس ہیں۔ لاہور کا شہر روایت اور جدت کا حسین امتزاج ہے، جو مسلسل ثقافتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔لاہوری کے طعام اور مہمان نوازی دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔ لاہور دانشوروں، شاعروں اور فنکاروں کا ہمیشہ مرکز رہا ہے، شاعر مشرق کا مسکن اور مدفن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ بیرون ملک سے آنیوالے تمام مہمانوں کو اہل لاہور کی طرف سے خوش آمدید کہتی ہوں۔ لاہور کا دورہ پاکستان سے وابستگی اور تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے مہمان اپنے وطن واپس جاکر پاکستان کے سفیر بنیں گے۔ اُمید ہے کہ دوست ممالک کے ڈیفنس اتاشی کا دورہ باہمی تعلقات اور تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔
عراق کے ڈیفنس اتاشی کرنل احمد نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو دورۂ عراق کی دعوت بھی دی۔ لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے شاہی قلعہ کی تاریخی اہمیت بیان کی۔ غیر ملکی مہمانوں نے لاہور کے شاہی قلعہ کے تاریخی آثار قدیمہ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو مہمانوں کی جانب سے سووینئر پیش کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مریم نواز نے شاہی قلعہ قلعہ کی
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان کی پہلی جامع ویٹ پالیسی بنانے کے لیے صوبوں کے ساتھ مشاورت کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سیلاب متاثرین کے لیے انتھک محنت کو سراہا اور ان کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران ویٹ پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ پنجاب میں اگلے سال کے لیے گندم کے اسٹریٹجک ذخائر بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں ویٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی اور اس کے روڈ میپ پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جامع ویٹ پالیسی شہباز شریف صوبوں سے مشاورت مریم نواز وزیراعظم پاکستان وی نیوز