ایران نے جدید ترین بیلسٹک میزائل ''اعتماد'' کی نقاب کشائی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
1700 کلومیٹر کی رینج کا حامل اعتماد بیلسٹک میزائل 16 میٹر لمبا ہے جو اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے گائیڈڈ وار ہیڈ کا حامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے جدید ترین میزائل ''اعتماد'' کی رونمائی کر دی ہے جس کی رینج 1700 کلومیٹر تک ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اتوار کے روز قومی خلائی ٹیکنالوجی دن کے موقع منعقدہ نمائش کا دورہ کیا جہاں اعتماد میزائل کی نقاب کشائی کی گئی۔ اس موقع پر ایرانی وزارت دفاع کی تازہ ترین کامیابیوں بشمول سیٹلائٹ لانچرز اور گائیڈنس سسٹمز کی نمائش کی گئی تھی۔ 1700 کلومیٹر کی رینج کا حامل اعتماد بیلسٹک میزائل 16 میٹر لمبا ہے جو اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے گائیڈڈ وار ہیڈ کا حامل ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا حامل
پڑھیں:
روس نے امریکی پرزوں والا شمالی کورین میزائل استعمال کیا ہے، صدر زیلنسکی
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ کیف میں شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے میزائل میں کم از کم 116 ایسے پرزے شامل تھے، جو دیگر ممالک سے فراہم کیے گئے، اور بدقسمتی سے ان میں سے بیشتر امریکی کمپنیوں کے تیار کردہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی جانب سے دارالحکومت کیف پر فائر کیے جانے والا میزائل شمالی کوریا کا فراہم کردہ تھا، جس میں درجنوں پرزے امریکی کمپنیوں کے تیار کردہ تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ کیف میں شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے میزائل میں کم از کم 116 ایسے پرزے شامل تھے، جو دیگر ممالک سے فراہم کیے گئے، اور بدقسمتی سے ان میں سے بیشتر امریکی کمپنیوں کے تیار کردہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان عسکری تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے، جس کے اثرات عالمی امن و سلامتی پر پڑ سکتے ہیں۔ زیلنسکی نے عالمی برادری خصوصاً امریکا اور اس کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ روس اور شمالی کوریا پر مزید سخت پابندیاں عائد کریں، ہمیں اس صورت حال پر خاموش نہیں رہنا چاہیے، روس شمالی کوریا سے مہلک ہتھیار لے رہا ہے اور ان میں استعمال ہونے والی مغربی ٹیکنالوجی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ حالیہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ جو میزائل کیف پر گرا، وہ ایک ایسا جدید اسلحہ تھا جو بظاہر شمالی کوریا نے تیار کیا اور روس کو فراہم کیا، یہ میزائل شہری علاقوں میں استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں عام شہری ہلاک و زخمی ہوئے۔ یوکرین کا کہنا تھا کہ روس مسلسل شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور اب جب کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ میزائل نہ صرف شمالی کوریا سے آیا بلکہ اس میں امریکی ٹیکنالوجی بھی استعمال ہوئی، دنیا کو مزید سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ روسی افواج اور یوکرینی فوج کے درمیان جنگ فروری 2022 سے جاری ہے اور اس دوران روس پر متعدد بار یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ دیگر ممالک سے ہتھیار حاصل کر کے یوکرین میں استعمال کر رہا ہے، شمالی کوریا کی جانب سے روس کو اسلحہ فراہم کیے جانے کی اطلاعات پہلے بھی سامنے آ چکی ہیں تاہم حالیہ انکشاف اس سلسلے کا سب سے اہم اور تشویشناک باب ہے۔