عون چوہدری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی، علی امین گنڈاپور کے طعنے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں مزید اضافہ ہوگیا ،عون چوہدری سے ملاقات پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے عاطف خان کو طعنے دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سابق گورنر شاہ فرمان نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان اور عون چوہدری کی ملاقات کی تصیور شئیر کی، جس پر عاطف خان نے انہیں کھری کھری سنائیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے طعنہ زنی کرتے ہوئے واٹس ایپ گروپ میں کہا کہ ’میں تو چیف ایگزیکٹو کے طور پر مجبوری میں سرکاری لوگوں سے ملتا تھا ۔
جلو پارک: شیر کا پنجرہ جان بوجھ کر کھولنے پر ملازم گرفتار
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کے عدت کیس کے گواہ سے ملاقات پر سوالات اٹھائے اور پارٹی سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
عاطف خان کی اس ملاقات نے گروپ میں مزید مسائل پیدا کر دیے ہیں اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پی ٹی آئی کے لیے مشکلات کا سبب بن گئی ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
فائل فوٹو۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
ایڈوکیٹ جنرل کی علی امین گنڈاپور کی جگہ 342 کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کا بیان قلمبند نہ ہوسکا شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان آج بھی ریکارڈ نہ ہوسکاعدالت نے علی امین گنڈاپور کو عدالت میں پیش ہو کر یا بذریعہ ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ 342 کا بیان ریکارڈ نہ کروانے پر عدالت علی امین گنڈاپور کا حق دفاع کا بیان ختم کر سکتی ہے۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔