لاہور: جلوپارک میں شیر کے پنجرے کا واقعہ، تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور: کے جلوپارک میں ایک ملازم کی جانب سے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد عوام خوف زدہ ہوکر بھاگ گئی، انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کو بے ہوش کرکے پنجرے میں منتقل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کہاکہ شیر کو بےہوش کرنے کے لیے انجکشن کا استعمال کیا گیا، پنجرہ کھولنے والے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف لاہور، اور ویٹرنری آفیسر سفاری پارک شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ یہ واقعہ نہ صرف عوامی حفاظت کے لیے خطرہ تھا بلکہ جانوروں کے حقوق اور ان کی حفاظت کے لیے بھی ایک سنجیدہ معاملہ ہے، محکمہ وائلڈ لائف اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا شوگر سیکٹر کی نگرانی اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کا نظام تشکیل دینے کا فیصلہ
وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے فیصلہ کیا ہے کہ شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے چینی کے شعبے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے اور نگرانی کا ایک نظام قائم کیا جائے گا۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ پیر کے روز ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں چینی کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا گیا، وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ نظام ملک بھر میں گنے کی پیداوار اور حاصل شدہ مقدار کا درست انداز میں پتہ لگانے میں معاون ثابت ہوگا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر حسین نے قابل بھروسہ اور بروقت ڈیٹا کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ چینی کی درآمد و برآمد سے متعلق فیصلے اس نئے نظام کے تحت حاصل کردہ تصدیق شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر کیے جائیں گے، اس سے ملکی منڈیوں میں استحکام آئے گا اور کسانوں و صارفین دونوں کے مفادات کا تحفظ ممکن ہوگا۔
رانا تنویر حسین نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ قریبی روابط کے ساتھ کام کریں تاکہ مجوزہ نظام کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر نافذ کیا جا سکے، اور چینی کے شعبے میں یکسانیت، شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکومت نے آئندہ خریف سیزن کے دوران 11 لاکھ ہیکٹر رقبے پر 8 کروڑ 3 لاکھ ٹن گنے کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا ہے۔
Post Views: 2